30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرتےتھے،آپ اپنے نواسوں کو چوما کرتے تھے ،ایک بار جان عالم نے حضرت حسن کو چوما تو صحابی رسول نے عرض کی :حضور آپ بچوں کو چومتے ہیں جبکہ میرے تو10بچے ہیں میں نے تو کبھی کسی کو نہیں چوما،حضور نے فرمایا:بیشک جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔(1)
نبی کا کلمہ پڑھنے والو!بچوں سے پیار كرنا رسول اللہ کی سیرت کا حصہ ہے مگر آج بچے تھوڑا سا شور کرتے ہیں تو انہیں خود سے دور کردیا جاتا ہے۔ بھگا دیتے ہیں خود ہی بتائیے پھر بچوں کی تربیت کیسے ہوگی ؟ہمیں اپنے بچوں کو بھی پیار دینا ہوگا اور بچوں کی امی سے پیار اور نرمی سے گفتگو کرنا ہوگی ،والدین کی خدمت بھی کرنا ہوگی ،خاندان محبت سے چلے گا اوریہی اسلام کا درس ہے ۔
گھر والے زیادہ حق دار ہیں
ہم ساری اچھی باتیں باہر ہی کرتے ہیں ،آج ہمارا کوئی کسٹمر ،پارٹی یا جس کے ساتھ کاروبار اچھا چلتا ہے وہ ہمارے پاس آجائے تو ہم اس کے لئے پلکیں بچھالیتے ہیں ،اس کی خوب آؤبھگت کرتے ہیں ،چائے ،ٹھنڈا ،جوس پلاتے ہیں ،اگر کھانے کا وقت ہو تو کھانا کھلاتے ہیں ،باہر کے بندے سے اتنا پیار محبت اورملن ساری دکھائی جاتی ہے،کیا کبھی اپنے والد سے بھی ایسا حسن اخلاق کا مظاہرہ کیا ہے ؟ابو آج کچھ بھی ہوجائے میں اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاؤں گا،کبھی والدہ سے اس طرح محبت سے پیش آئے ہیں ،کبھی یہ کہا کہ امی آج آپ کے پیر دبائے بغیر نہیں سونے دوں گا۔
[1] … بخاری،کتاب الادب، باب رحمۃ الولد۔۔۔الخ،4/100،حدیث:5997۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع