30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ارشاد فرمایا: خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِاَهْلِهِ وَاَنَا خَيْرُكُمْ لِاَهْلِي (1)تم میں بہترین وہ ہےجو اپنے گھر والوں کے ساتھ بہترین ہے اورمیں تم سب سے زیادہ اپنے گھر والوں کے ساتھ اچھا ہوں ۔
پیارے اسلامی بھائیو!خود غور کیجئے کہ کیا ہم اپنے گھر والوں کےساتھ اتنے نرم ہیں کہ ہمارے جانے سے گھر میں خوش ،امن پیار اورمحبت پھیلے بلکہ خاص طور پر گھر کے حوالے سے اپنا ٹیسٹ لیجئے کہ جب آپ میں گھر میں داخل ہوتے ہیں تو سب اطمینان چین اور سکون کا سانس لیتے ہیں ،مسکراتے ہیں ،ہنستے یا سب پر گھبراہٹ،خوف اور پریشانی لاحق ہوجاتی ہے ،گھر والے مسکراکر اور خوشگوار موڈ میں بات کررہے ہوتے ہیں اور آپ کے جاتے ہی خاموش ہوجاتے ہیں ،مسکرانا بند کردیتے ہیں ،کیوں ؟ آخر گھر والے ایسا کیوں کرتے ہیں ؟آپ کو سمجھ جانا چاہئے کہ آپ کا رویہ گھر والوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے،آپ کے آتے ہی گھر میں ایمرجنسی نافذ ہوجاتی ہے ،کھانا جلدی گرم کردو ورنہ خیر نہیں ہے،کپڑے استری نہیں ہوئے تو ٹھیک نہیں ہوگا،جوتے اپنی جگہ پر نہیں ہوں گے تو ہماری خیر نہیں ہوگی ،بچے ڈر جاتے ہیں بلکہ کچھ تو خوف کی وجہ سے سو بھی جاتے ہیں ،گھر میں ابو آئے ہیں یا انسپیکٹر آگئے؟ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ جب باپ گھر پر آئے تو بچے دوڑتے ہوئے آئیں اور خوشی سے بولیں کہ ابو آگئے۔
حضور کی بچوں پر شفقت
رحمت عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے مبارک کندھوں پر حسنین کریمین سواری کیا
[1] … ترمذی،کتاب المناقب،باب فضل ازواج النبی،5/475،حدیث:3921۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع