30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہیں :فیکٹری چلاتا ہوں ،میرا اتنا بڑا بزنس ہے ،مصروف زندگی ہے کیا اب گھر کے کام میں بھی ہاتھ بٹاؤں؟ حالانکہ جس نبی کا ہم نے کلمہ پڑھا ہے وہ تو دوعالم کے شہنشاہ ہیں ،ساری امت کے آقا ہیں ،صحابہ کی تربیت فرماتے تھے،غزوات میں شریک ہوتے تھے،ہرطرف دشمنوں کی یلغار تھی ،ٹینشن کا ماحول تھا ،اتنا کچھ ہونے کے باوجود جب پیارے آقا گھر جاتے تو گھر کے ایک فرد بن جایا کرتے تھے،مگر ہم گھر جاکر بھی افسر اور باس ہی رہتے ہیں ، گھر میں بھی آرڈر اورحکم چلاتے ہیں ۔
خوشگوار زندگی کا اصول
خوشگوار اور اچھی زندگی گزارنی ہے تو اسلام سے سیکھئے،اچھا شوہر بننا ہے تو نبی کریم کی زندگی کا مطالعہ کیجئے،بہترین باپ بننا ہے تو حضور کی سیرت پڑھئے،کس طرح پیارے مصطفیٰ نے بچوں کی پرورش کی ؟حضور کے اصحاب کس طرح اپنے گھر والوں کے ساتھ رہتے تھے؟حضرت عمر جن کی 22لاکھ مربع میل پر حکومت تھی ،دنیا کی دو سپر پاور کو شکست دی ،جنہیں دیکھ کر شیطان رستہ بدل لیا کرتا تھا ،حضرت عمر فرماتے ہیں : ” مرد کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروالوں میں ایک بچے کی طرح رہے اور جب اس سے مردانگی طلب کی جائے تو مردبنے۔ “(1)
بہترین بن جائیے
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ ا فرماتی ہیں :معلم کائنات صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے
[1] … المجالسۃ وجواھر العلم،2/304،رقم:1038۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع