30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آپ نے ارشاد فرمایا:اے لوگو! تم مُتَنَفِّر کرتے ہو! تم میں سے جو لوگوں کو نماز پڑھائے وہ تخفیف کرے کیونکہ ان میں بیمار، کمزور اور حاجت مند بھی ہوتے ہیں ۔(1)
پیارے اسلامی بھائیو!نماز رب کی عبادت ہے مگر میں دورانِ عبادت بھی اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ کسی کو تکلیف نہ پہنچے ،آج ہمارا حال و کردار سب کے سامنے ہے،ہم صرف اپنے تسلی اور خواہش کے لئے جس کا دل چاہے توڑ دیں ،جس کو مرضی تکلیف پہنچائیں حالانکہ اسلام اس بات کا درس نہیں دیتا ،ہمیں ایک بات سمجھنے کی ضرورت ہےنمازپڑھنا،روزہ رکھنا ،حج وعمرہ کرنا،صدقہ و خیرات کرنایہ بہت ہی اچھے کام ہیں مگر یاد رکھئے!یہ تمام کام حقوق اللہ میں آتے ہیں ،معاذ اللہ اگر کوئی شخص حقوق اللہ میں کوتاہی کرے اور رب کی بارگاہ میں سچی توبہ کرے تو وہ رب کریم اپنے سارے حقوق معاف فرمادیتا ہے لیکن !اگر کوئی شخص حقوق العباد میں کوتاہی کرے ،کسی کا دل دکھائے، ظلم کرے،ڈانٹے یا جھاڑے ،بے عزتی کرے الغرض کسی بھی طرح تکلیف پہنچائے توجب تک بندہ معاف نہیں کرے گا تب تک رب بھی معاف نہیں کرے گا۔حقوق العباد حقوق اللہ سے بھی زیادہ اہم ہے۔ہمیں حقوق العباد کا بہت بہت خیال رکھنا ہے۔
مسلمان کو تنگ نہ کرو
سرور ِکائنات صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: مَنْ اٰذٰی مُسْلِمًا فَقَدْ اٰذَانِیْ وَ مَنْ اٰذَانِیْ فَقَدْ اٰذَی الله (2) جس نےمسلمان کو تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی جس نے مجھے تکلیف دی اس نے اللہ کو تکلیف دی۔
[1] … بخاری، کتاب العلم، باب الغضب فی الموعظۃ ۔۔۔ الخ،1/50،حدیث:90۔
[2] … معجم الاوسط،2/386حدیث:3607۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع