30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اپنے برابر اورحیثیت والوں کی ہی طبیعت پوچھتے ہیں ،مصیبت میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ،ان کے گھر میں کوئی تقریب ہوجائے تو سب سے پہلے پہنچتے ہیں مگر غریبوں کی نہ خوشی میں شریک ہوتے ہیں اور نہ ہی غمی میں جانے کا ذہن ہوتا ہے ۔
پیارے اسلامی بھائیو!آپ یقین کیجئے کہ کبھی اپنے ملازم یا مزدور کے گھر جاکر تو دیکھئے وہ موقع ان کی زندگی کا یاد گار لمحہ بن جاتا ہے ،ساری زندگی یاد کرتا ہے کہ میرا باس یا سیٹھ میرے والد کے جنازے میں آیا تھا،میں جب بیمار تھا تو اسپتال آیا تھا ،میں پریشانی میں تھا تو میری پریشانی پوچھی تھی مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ ہمارا انداز بالکل بھی ایسا نہیں ہے۔حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تو اس بات کا بھی خیال فرماتے تھے کہ کسی کو تکلیف نہ ہو چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے :
عبادت میں تکلیف کا خیال
نبی رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی لوگوں کو نماز پڑھائے تو مختصر پڑھائے کیونکہ ان میں کمزور، بوڑھے اور کام کاج والے بھی ہوتے ہیں اور جب خود نماز پڑھے توجو جتنی چاہے لمبی پڑھے۔(1) یعنی نماز پڑھانے میں بھی کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔
ایک آدمی نے عرض کی:یا رسولَ اللہ ! ، ہو سکتا ہے کہ میں نماز میں شامل نہ ہو سکوں کیونکہ فلاں ہمیں بہت لمبی نماز پڑھاتے ہیں ۔ (راوی فرماتے ہیں کہ) میں نے نصیحت کرنے میں رحمت عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو اس دن سے زیادہ کبھی ناراض نہیں دیکھا تھا۔
[1] … مسلم، کتاب الصلاۃ، باب امر الأئمۃ بتخفیف…الخ، ص244،حدیث:184۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع