30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضور کا چرچہ ہر زبان میں
نبی اکرم ،نورمجسم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم شہنشاہ بنی آدم،مالک دو جہاں اور رحمت عالمیاں ہیں ،آپ اللہ پاک کے حبیب ہیں ،ہر زبان میں جتنے بھی ادب والے الفاظ ہیں وہ حضور کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں جیسے قرآن میں آپ کو ”نور“ ،”سراجا منیرا“ ،”مدثر“،”مزمل“، رحمۃٌ لِلعَالَمِین، خَاتَمُ النَّبِیِّین کہا گیا،اسی طرح صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہمیشہ انتہائی ادب کے ساتھ پکارا کرتے تھےجب صحابہ حضور کے دربار میں جاتے تو عرض کرتے : فِدَاکَ اَبِی وَاُمِّی یَا رَسُولَ اللهِ یارسول اللہ !آپ پر میرے ماں باپ قربان۔ جب کبھی مدینہ جائیں توحضور کے دربار گوہر بار میں صحابہ کی اس سنت ” فِدَاکَ اَبِی وَاُمِّی یَا رَسُولَ اللهِ “کو ادا کیجئے ان شاء اللہ بہت سرور ملے گا۔
درود تاج میں حضور کے لئے انتہائی شاندار القابات استعمال ہوئے جیسے : مِصْبَاحُ الْمُقَرَّبِیْنَ مُحِبُّ الْفُقَرَآءِ وَ الْغُرَبَآءِ وَ الْمَسَاکِیْنَ نبی پاک وہ مبارک اور عظیم ہستی ہیں کہ 1400سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا دنیا کی وہ کونسی زبان میں ہے جس میں پیارے مصطفیٰ کی شان نہ بیان کی جارہی ہو اور کیوں نہ شان بلند ہو کہ رب العالمین نے وعدہ فرمایا ہے :
وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَؕ(۴)(پ30،الم نشرح:4)
ترجمۂ کنزُالعِرفان : اور ہم نے تمہاری خاطر تمہارا ذکر بلند کردیا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع