30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بات ہے اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ ایک مخصوص تعداد میں درود پاک پڑھوں تو اس کے لئے علیحدہ سے کوئی وقت نکالنا ہوگا اور کوئی ٹائم رکھنا ہوگا اور اس ٹائم کو صرف درود ٹائم بنالیجئے ،ان شاء اللہ اس کی برکت سے آپ 1ہزار درود پاک آسانی سے پڑھ لیں گے۔
شیخ طریقت امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری فرماتے ہیں :تسبیح زبان کی لگام ہے۔آپ ہاتھ میں تسبیح لے کر تجربہ کرلیجئے جن کے ہاتھ میں تسبیح ہوتی ہے وہ تو خودبخود پڑھنا شروع کردیتے ہیں ،اپنے ساتھ تسبیح رکھئے ،بالخصوص جوسفر کرتے ہیں اپنے سفری اوقات کو درود کا وقت بھی بناسکتے ہیں ،لوگ آفس سے گھر اور گھر سے آفس جاتے ہیں ،طالب علم اسکول ،کالج یونیورسٹی جاتے ہیں اس وقت کو درود پڑھنے میں گزارئیے۔ اس طرح سے دن میں بہت سارا درود پڑھ سکتے ہیں ۔
1درود سے 30فائدے
درود پاک پڑھنے کے بہت سے فائدے ہیں جیسا کہ حدیث پاک میں ہے جو ایک بار درود پڑھتا ہے اس کے 10 گناہ معاف ہوتے ہیں ،نامۂ اعمال میں 10 نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اس کے 10درجات بلند کردئیے جاتے ہیں ،(1)یہ ایک بار درود پڑھنے کی اتنی رحمتیں اور برکتیں ہیں اور جو 100یا 1ہزار بار درود پاک پڑھے تو وہ دن میں کتنی برکتیں لوٹ لے گا؟لہٰذا میں بھی نیت کرتا ہوں اور آپ بھی نیت کیجئے کہ روزانہ 1200بار درود پاک کا تحفہ حضور کی بارگاہ میں پیش کروں گا۔ اللہ پاک اس نیت کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین
[1] … مسند احمد ، حدیث ابی طلحۃ ،5/509،حدیث:16452۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع