30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دیکھا کہ تمہارے رب نے ان ہاتھی والوں کا کیا حال کیا؟کیا اس نے ان کے مکرو فریب کو تباہی میں نہ ڈالا۔ وَّ اَرْسَلَ عَلَیْهِمْ طَیْرًا اَبَابِیْلَۙ(۳) اور ان پر فوج در فوج پرندے بھیجے۔ان پرندوں کی فوج نے لشکر والوں کے ساتھ کیا کیا؟ تَرْمِیْهِمْ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجِّیْلٍﭪ(۴) جو انہیں کنکر کے پتھروں سے مارتے تھے ۔جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّاْكُوْلٍ۠(۵) تو انہیں جانوروں کے کھائے ہوئے بھوسے کی طرح کردیا۔ہاتھی فوج کے پرخچے اڑادئیے۔ ہاتھی سوار اور ان ہاتھیوں کا نام ونشان باقی نہ رہا ،ان کنکروں نے وہ کام کیا جو بڑے بڑے میزائل نہیں کرسکتے تھے گویا پوری دنیا کو یہ پیغام چلا گیا ۔
آئی نہیں حکومت سکہ نیا چلے گا عالم نے رنگ بدلا صبح شب ولادت
تجھے یک نے یک بنایا
سورہ فیل میں اللہ پاک نے فرمایا :اے محبوب !کیا تم نے نہیں دیکھا؟حالانکہ یہ واقعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت سے 55دن پہلے کا ہے جبکہ رب اپنے حبیب سے فرما رہا ہے :”کیا تم نے نہیں دیکھا؟“ ظاہر سی بات ہے یاد اسے دلایا جاتا ہے جس نے پہلے دیکھا ہو اور حقیقت میں بھی ایسا ہی ہے جیسا کہ اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں : كُنْتُ نَبِيًّا وَآدَمُ بَيْنَ الرُّوحِ وَالْجَسَدِ میں اس وقت بھی نبی تھا جب آدم روح اور جسم کے درمیان تھے۔(1) ایک اور حدیث پاک ہے : اللہ نے اپنے نور سے پیار ےآقا کے نور کو پیدا فرمایا۔(2)
[1] … مصنف ابن ابی شیبہ،8/438،حدیث:1۔
[2] … مواھب لدنیہ،1/36۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع