30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آگیا اور پھر کچھ دنوں بعد ہی ہنسنے والا ،قہقہہ مارنے والا بھی برباد ہوچکا ہوتا ہے،اس کےعیب پر دنیا ہنس رہی ہوتی ہے،لہٰذا کبھی بھی کسی کی عیب جوئی نہ کیجئے اگر کسی کا عیب معلوم بھی ہوجائے تو اس کے لئے دعاکیجئے ،یا اللہ ! اسے اس مشکل گھڑی سے نکال دے اور مجھ پر یہ وقت کبھی نہیں آئے۔
دو چیزوں کی حفاظت اورجنت کی ضمانت
نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم مالک ِ دوجہاں ہیں،آپ نے دو چیزوں کے بدلے جنت کی ضمانت(گارنٹی) دی ہے یاد رکھئے ! گارنٹی اس چیز کی دی جاتی ہے جس کا انسان مالک ہوتا ہے ،مثلا کوئی کسی کو بولے یہ کام کردو یہ گاڑی تمہاری ہے ،ظاہر ہے وہ اپنی گاڑی کے بارے میں بات کررہا ہے کسی اور کی گاڑی تو نہیں دے گا،حضور مالکِ جنت ہیں جبھی ارشاد فرمایا : مَنْ يَضْمَنْ لِى مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ اَضْمَنْ لَهُ الْجَنَّةَ (1)جو مجھے دونوں جبڑوں اور دونوں ٹانگوں کے درمیان والی چیز کی حفاظت کی ضمانت دے میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔
پیارے اسلامی بھائیو!دو چیزوں کی حفاظت کرنی ہے :زبان اور شرمگاہ۔ان کی اہمیت کو سمجھئے،اگر یہ غلط استعمال ہوں گی تو جنت سے دوری ہوجائے گی ۔اگر زبان اچھی ہوجائے اور اپنی نفسانی خواہشات پر قابو پالے،حرام کاموں کی طرف نہ جائے تو اللہ پاک کے آخری نبی نے اس کے لئے جنت کی ضمانت دی ہے۔ اللہ کرے!ہم اپنی زبان کی حفاطت کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔
[1] … بخاری ،کتاب الرقائق، باب حفظ اللسان،4/240،حدیث:6474۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع