30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کاروبار میں آسانی
کچھ لوگوں کے ساتھ کاروبار کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ لینے کا انداز الگ ہوتا ہے اور دینے کا جدا ہوتا ہے،بندہ سوچتا ہی رہتا ہے کہ اس کے ساتھ ڈیل کرکے پھنس گیا ،نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اس فرمان اَلمُؤمِنُ ھَیِّنٌ لَیِّنٌ پر عمل کرلیجئے ان شاء اللہ آپ کی زندگی آسان ہوجائے گی ،آپ لوگوں کی زندگیاں آسان کیجئے رب کریم آپ کی زندگی آسان بنا دے گا ،بس آپ لوگوں سے مسکرا کر ملئے،نرم ہوجائیے،لوگوں کی آپ تک رسائی آسان(easy to approach you) ہوجائے،ہر کوئی آپ کے ساتھ خوش رہے (May everyone be happy with you)۔جب آپ ایسا کرنے والے بن جائیں گے تو خود بخود آپ کے کام کیسے آسان ہونا شروع ہوجائیں گے،جو لوگوں کے لئے آسانیاں کرتا ہے اللہ پاک اس کے لئے راستے کھول دیتا ہے۔
طنز کی عادت نکال دیجئے
کچھ لوگ مسئلہ حل کرنے والے(problem solver) ہوتے ہیں،ان کے پاس جائیں تو وہ مسئلہ حل کردیتے ہیں اور کچھ لوگوں کی ذات ہی مسائل پیدا کرنے والی(Problem Creater) ہوتی ہے،چھوٹی چھوٹی بات پر مسئلہ کھڑا کردیتے ہیں ، بات بات پر طنز کرنا ان کی فطرت میں شامل ہوتا ہے،ایسے لوگوں کو اگر گھر دعوت پر بلالیا جائے تو طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں،”ابھی تک وہی پرانا کلر ہے،نیا گھر نہیں لیا،ابھی تم اسی کالونی میں رہ رہے ہو،وہی پرانے ماڈل کی گاڑی رکھی ہوئی ہے۔“دعوت کرنے والا بھی سوچتا ہے کاش!میں اسے نہ ہی بلاتا تو اچھا رہتا۔ایسی عادت والے کو کوئی بھی پسند نہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع