30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شریف ہوتا ہے چاہے سامنے کوئی بھی ہو وہ شریف ہی رہے گا،اسی موقع پر آپ کا اخلاق بھی چیک ہوگا ۔
پڑوسیوں کے ساتھ رویہ
پڑوسیوں کے ساتھ اپنا رویہ درست کیجئے،اسلام میں پڑوسیوں کی بہت اہمیت بیان کی گئی ہے جیسا کہ روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نےارشاد فرمایا: ميں تمہیں پڑوسيوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی وصيت کرتا ہوں۔‘‘ پھر آپ نے پڑوسيوں کے اس قدر حقوق بيان فرمائے کہ ایسے لگا جیسے آپ اسے وراثت ميں حصہ دار بنا ديں گے۔(1)
پڑوسی کی وجہ سے جنت اورجہنم
پڑوسی کا مطمئن ہونا ہمارے دین کے لئے بہت ضروری ہے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں ایک شخص نے عرض کی :يا رسول اللہ ! ایک عورت نماز ،صدقہ اور روزے رکھتی ہے مگر اس کے پڑوسی اس سے بہت تنگ ہیں ،حضور نے فرمایا: وہ جہنمی ہے،اس شخص نے پھر عرض کی:یارسول اللہ !ایک عورت ہے نماز وروزے کی کمی ہے اور معمولی صدقہ کرتی ہے مگر وہ پڑوسیوں کو کوئی تکلیف نہیں دیتی ،آپ نے فرمایا: وہ جنتی ہے۔(2)
پیارے اسلامی بھائیو!اس بات کی اہمیت کو سمجھئے،اسلام میں نماز روزہ،صدقہ
[1] … معجم کبیر،8/111،حدیث:7523۔
[2] … مسند احمد،مسند ابی ہریرۃ،3/442،حدیث:9681۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع