30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(2)والد صاحب گھر میں آتے ہیں تو سب بچے خوشی خوشی دوڑتے ہوئے آتے ہیں اور لپٹ جاتے ہیں ،والد بھی بچوں کو پیار دیتے ہیں اور بچے بھی والد کو پیار دیتے ہیں ،پھر سب بچے باری باری والد کو اپنی اپنی باتیں بتاتے ہیں ،ایسے والد کے لئے بچے انتطار میں رہتے ہیں کہ ہمارے ابو کب آئیں گے؟ایسے والدسے بچے اپنی راز کی باتیں بھی کرلیتے ہیں ۔
اگر آپ والد ہیں تو اپنے آپ کو خود چیک کیجئے آپ گھر داخل ہوتے ہیں تو سب کےچہرے پر مسکراہٹ آتی ہے یا گھر میں ایمرجنسی نافذ ہوجاتی ہے؟ اگرمسکراہٹیں ختم ہوجاتی ہیں اور ہر طرف افراتفری مچ جاتی ہے ،کوئی کھانا لگانے میں لگ جاتا ہے ،کوئی استری کرتا ہے،کوئی صفائی وستھرائی کی ذمہ داری نبھاتا ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ ابو کا موڈ خراب ہوجائے،تو اپنی اس عادت کو بدلئے اور ایک اچھا اور نرم والد بننے کی کوشش کیجئےبلکہ ہر کسی کے لئے آسان ہوجائیے۔
شرافت ہرایک کے لئے
آپ ماں باپ،بہن بھائی، بیوی بچوں کے ساتھ تو ٹھیک ہیں کیا مومن ہونے کا صرف یہی معیار ہے؟ نہیں مومن تو ہر ایک کے ساتھ آسانی والا معاملہ رکھتا ہے ،ملازمین کے ساتھ رویہ کیسا ہے؟بسا اوقات ملازمین اپنے سیٹھ یا باس سے بات تک نہیں کرسکتے، سیٹھ صاحب نے بات کرنےپر پاپندی لگائی ہوتی ہے کہ جو بھی بات کرنی ہے منیجرسے کرو ، اتنا غرور وتکبر ،اتنا مشکل مت بنیئے بلکہ آسان ہوجائیے،لوگ کہتے ہیں ہم شریفوں کے ساتھ شریف جبکہ بدمعاش کے ساتھ بدمعاش بن جاتے ہیں ،اسلام ایسا نہیں ہے بلکہ شریف کے ساتھ تو شریف رہیے اور بدمعاش کے سامنے بھی شریف بن جائیے کیونکہ جو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع