30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے ، ہر کسی کو رعب میں رکھنا ہے ،ہمارے ملازمین ہمارے لئے کھڑیں ہونے چاہئیں ہمارے برابر میں دور ہمارے ساتھ بھی نہیں بیٹھنے چاہئیں ،حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا صحابہ کرام کے ساتھ رویہ اور حسن اخلاق سب سے اعلی تھا۔
اللہ پاک کے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا ایک بار جوتے کا تسمہ (Shoe lace)کھل گیا ،صحابی نے سعادت کا موقع غنیمت جانا اور آگے بڑھ کر حضور سے عرض کی ،میں باندھ دیتا ہوں ،حضور نے فرمایا :مجھے معلوم ہے تم باندھ دوں گےمگر میں تمہارے درمیان کسی امتیاز کے بغیر رہنا چاہتا ہوں ۔(1)
تیسری نشانی:آسان ہونا
نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:”مومن آسان ہوتاہے۔“ہماری ذات اتنی آسان ہونی چاہئے کہ لوگ گواہی دیں کہ ہر کسی کو اس سے بات کرنے کا حق ہے (Everyone has the right to speak to him)۔ہمیں اپنی زندگی کو چیک کرنا چاہئے کہ میری ذات لوگوں کے لئے مشکل ہے یا آسان ہے،سب سے پہلے یہ دیکھ لیجئے کہ ہمارا رویہ فیملی کے ساتھ کیسا ہے ؟بسا اوقات ایسا ہوتا ہے بیوی کئی کئی دن تک موڈ ٹھیک ہونے کا انتظار کرتی ہے کہ جب موڈ ٹھیک ہوگا تو بات کریں گی ورنہ شوہر صاحب کاٹ کھانے کو دوڑیں گے،بچے آپ کے ساتھ بات کرنے میں ڈر محسوس کرتے ہیں۔
بد نصیب اولاد
اولاد کو بھی غور وفکر کرنا چاہئے کہ کیا وہ والدین کے ساتھ آسان ہیں؟کیا ماں باپ
[1] … مواہب اللدنیہ مع شرح الزرقانی ،6/49۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع