دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bayanaat Seerat e Mustafa | بیانات سیرت مصطفی

نبی کریم کے مزاح کا انداز

book_icon
بیانات سیرت مصطفی
            
اگرچہ وہ آپ کا دوست اور وہ آپ کے ساتھ ہنستا بھی ہے مگر وہ کھسیانی ہنسی ہنستا ہےاندر سے وہ روتا ہے ، اللہ پاک نے ہمیں اچھا بنایا ہے تو کسی کے عیب کو دیکھ کر اس کا مذاق اڑانا کہاں کی عقلمندی ہے؟ ایسے موقع پر تو شکر ادا کرنا چاہئے کہ مجھے لنگڑا،لولہا یا اندھا نہیں بنایا،تفریح کے نام پر کبھی بھی کسی کا مذاق مت اڑائیے ،یہ تفریح نہیں دل آزاری ہے ، مذاق اڑانا حرام اورجہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔

نبی کریم کے مزاح کا انداز

نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سیرت میں مزاح کے واقعات ملتے ہیں ،ان واقعات کو گزرے ساڑھے14سوسال ہوگئے مگر جب کبھی ان واقعات کو پڑھا یا سنا جاتا ہے تو چہروں پر مسکراہٹ بکھر جاتی ہےچنانچہ

اونٹ کا بچہ دیا جائے گا

نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں صحابی حاضر ہوئے اور عرض کی :یارسول اللہ !مجھے سواری کے لئے اونٹ عطا فرمائیں ،حضور نے فرمایا:ہم اونٹ کا بچہ دیں گے، انہوں نے عرض کی: میں اس کا کیا کروں گا وہ تو مجھے نہیں اٹھا سکے گا،تو آپ نے ارشاد فرمایا: ہر اونٹ، اونٹ ہی کاتو بچہ ہو تا ہے۔ (1) اللہ پاک کے آخری نبی نے یہ بات مزاح میں فرمائی تھی ،مزاح ایسا ہو کہ آپ بھی مسکرائیں ،میں بھی مسکراؤں اور کسی کی دل آزاری بھی نہ ہو۔
[1] … ابو داود، کتاب الادب، باب ماجاء فی المزاح،4/389،حدیث:4998۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن