30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عبدالمطلب نے کعبے کی دیوار کو تھام کر رقت انگیز دعاکی اور دعا سے فارغ ہوکر آپ بھی اپنی قوم کی طرف پہاڑوں میں چلے گئے۔
دنیا کی انوکھی لڑائی
یہ کیسی لڑائی تھی ؟ہاتھی فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے ،کعبہ کی حفاظت کے لئے کوئی بھی نہیں تھا، ایک طرف ہاتھی تھے اور دوسری طرف فقط کعبہ تھا،ابرہہ نے ہاتھی فوج کو حکم دیدیا کہ کعبے کو تہس نہس اورتباہ و برباد کردو، اللہ پاک نے ابرہہ کا غرور خاک میں ملادیا ،جس ہاتھی پر ابرہہ بیٹھا تھا،اسے چلانے کی لاکھ کوشش کی مگر وہ اپنی جگہ سے ٹَس سے مَس نہ ہوا ،جدھر رخ کرتے چل پڑتا مگر کعبے کی طرف چلاتے تو نہ چلتا۔
دنیا میں جنگ کی نوعیت کے مطابق افواج لڑتی ہیں ،بحری جنگ ہوتو نیوی لڑتی ہے ، بری ہو تو آرمی مقابلہ کرتی ہے اور فضائی ہوتو ائیر کرافٹ بھیجے جاتے ہیں ،آج کل گائیڈڈ میزائل(Guided missile) بن گئے بس ہدف (Target) سیٹ کرلو میزائل اسی ہدف پر جاکر لگے گا۔ 1400سال پہلے بھی قدرت نے گائیڈڈ میزائل کا نظارہ کروایا تھا،ہاتھی فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے ابابیل بھیجے تھے،ہر ابابیل کے چونچ اور پنجوں میں تین کنکریاں تھیں اور وہ کنکریاں گائیڈڈ میزائل کی طرح کام کررہی تھیں کیونکہ ہر کنکری پر ہاتھی اور اس کے سوار کا نام درج تھا ۔اس جنگ کا پس منظر سورہ فیل کی روشنی میں دیکھنے سے واضح طور پر سمجھ آجاتاہے چنانچہ رب کریم قرآنِ مجید میں ارشاد فرماتا ہے:اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحٰبِ الْفِیْلِؕ(۱) اَلَمْ یَجْعَلْ كَیْدَهُمْ فِیْ تَضْلِیْلٍۙ(۲)کیا تم نے نہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع