30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اعلی حضرت ،امام اہلسنت مولانا امام احمد رضا خان نے اپنے شہرہ آفاق کلام ”مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام“ میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے مبارک اعضاء کو انتہائی دلکش،دلنشین اور خوبصورت انداز میں بیا ن فرمایا ہے ،آپ لکھتے ہیں :
پتلی پتلی گلِ قُدس کی پتیاں اُن لبوں کی نَزاکت پہ لاکھوں سلام
وہ دہن جس کی ہر بات وحی خدا چشمۂ علم و حکمت پہ لاکھوں سلام
وہ زباں جس کو سب کُن کی کنجی کہیں اس کی نافذ حکومت پہ لاکھوں سلام
اس کی پیاری فصاحت پہ بیحد درود اس کی دلکش بلاغت پہ لاکھوں سلام
اس کی باتوں کی لذت پہ لاکھوں درود اس کے خطبے کی ہیبت پہ لاکھوں سلام
جن کے گچھے سے لچھے جھڑیں نور کے ان ستاروں کی نُزہت پہ لاکھوں سلام
جس میں نہریں ہیں شیرو شکر کی رواں اس گلے کی نظارت پہ لاکھوں سلام
جس سے کھاری کوئیں شیرہ جاں بنے اس زلال حلاوت پہ لاکھوں سلام
جس کی تسکیں سے روتے ہوئے ہنس پڑیں اس تبسم کی عادت پہ لاکھوں سلام
میٹھی میٹھی عبارت پہ شیریں درود اچھی اچھی اشارت پہ لاکھوں سلام
بھینی بھینی مہک پر مہکتی درود پیاری پیاری نفاست پہ لاکھوں سلام
سیدھی سیدھی روش پر کروڑوں درود سادی سادی طبیعت پہ لاکھوں سلام
اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم جب کسی کی بات سنتے تو مکمل توجہ کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع