30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
علماء نے بڑی بڑی کتابیں لکھ دیں نیز حضور کا اندازِ گفتگو انتہائی شیریں (Extremely Sweet)ہوتا تھا ،ہم حضور کے امتی ہیں ،ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی عادت و اخلاق کو اپنا نا چاہئے کہ حضور کس طرح گفتگو فرماتے تھے؟یہ آپ کے گھر کے افراد بہتر بتاسکتے ہیں۔
دلنشین گفتگو
چنانچہ ام المومنین بی بی عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ ا سے پوچھا گیا ،حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی گفتگو کیسی تھی ؟حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں :آپ اس طرح لگاتار گفتگو نہ فرماتے جس طرح تم بولتے چلے جاتے ہو بلکہ ٹھہر ٹھہر کر گفتگو فرماتے۔ بلکہ کلام اتنا صاف اور واضح ہوتا تھا کہ سننے والے اس کو سمجھ کر یاد کر لیتے تھے۔ اگر کوئی اہم بات ہوتی تو اس جملہ کو کبھی کبھی تین تین مرتبہ فرما دیتے تاکہ سننے والے اسے اچھی طرح ذہن نشین کر لیں۔(1)
حضور کی گفتگو سے سیکھئے
پیارے آقا مدینے والے مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی گفتگو کا انداز بہت ہی خوبصورت ہے کہ ٹھہر ٹھہر کلام فرمایا کرتے اور اہم بات کو بار بار دہراتے تاکہ سارے سننے والے اچھے طریقے سے سن لیں ،حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی مبارک عادت سے ہمیں یہ سیکھنے کو ملا کہ چِلّا چِلّا کر یا تیز تیز بات کرنا سنت نہیں ہے بلکہ ٹھہر ٹھہرکر ایسے بات کیجئے کہ سننے والے پر ایک ایک لفظ واضح ہوجائے اور اسے سمجھ آجائے۔دنیا آج بھی ان
[1] … الشمائل المحمدیہ ،باب کیف کان کلام رسول اللہ،ص134-135،حدیث: 213-215۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع