30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جیسے ہی حضرت عبدالمطلب کے چہرہ انور کو دیکھا تو بادشاہ رعب میں آگیا ،عزت کے لئے کھڑا ہوگیا اور اپنے برابر میں بٹھایا اورپوچھا کیسے آنا ہوا ؟
کعبہ کا مالک حفاظت کرے گا
حضرت عبدالمطلب نے ابرہہ سے عجیب مطالبہ کیا ،آپ نے فرمایا: تم نے مکے والوں کے مویشی پکڑ لئے لہٰذا ہمارے جانور واپس کردو ،ابرہہ نے کہا:میں تو سمجھا آپ کعبہ کی بات کریں گے حالانکہ میں تو کعبے کو تہس نہس کرنے آیا ہوں مگر آپ فقط جانوروں کی بات کررہے ہیں ،حضرت عبدالمطلب نے ابرہہ کو کمال جواب دیا اور وہ جواب سیرت کی کتب میں ہمیشہ کے لئے درج ہوگیا ،آپ نے فرمایا:”ہم جانوروں کے مالک ہیں انہی کی بات کریں گےاورجوکعبہ کا مالک ہے وہ خود اس کی حفاظت کرے گا۔“ابرہہ نے خیال کیا کہ شاید حضرت عبدالمطلب پریشان (Confused) ہوگئے،لشکر دیکھ کر ڈرگئے بہرحال ابرہہ نے جانور چھوڑ دئیے۔
حضرت عبدالمطلب کی دعا
حضرت عبدالمطلب نے واپس آکر اعلان کیا کہ سب لوگ جانوروں سمیت پہاڑوں پر چلیں جائیں ۔ 1400سال پہلے مکہ آج کے مکہ سے بالکل مختلف ہے ،آج تو وہاں ہوٹلز وغیرہ ہیں مگر اس زمانے میں چاروں طرف پہاڑ ہی پہاڑ تھے،حضرت عبدالمطلب کی ہدایت کے مطابق سب لوگ پہاڑوں میں چلے گئے،ذرا تصور کیجئے! اہل مکہ پہاڑوں میں چلے گئے ،باہر دشمن کی فوج کھڑی ہے اور مزاحمت کرنے والا بھی کوئی نہیں حضرت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع