30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
درودپاک کی فضیلت
مصطفیٰ جانِ رحمت ،شمع بزم ہدایت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں :تم اپنی مجلسوں کو مجھ پر درود پڑھ کر آراستہ کیا کرو کہ تمہارا مجھ پر درود پاک پڑھنا کل بروز قیامت تمہارے لئے نور ہوگا۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہ عَلٰی مُحَمَّد
جب کبھی یار دوست ،رشتہ دار ایک ساتھ جمع ہوں اور اپنی محفل ، مجلس یا بیٹھک (Gathering)کو خوبصورت یا حسین بنانا چاہتے ہوں تو درود پاک پڑھ لیجئے کیونکہ یہ درود پاک قیامت کے دن نور کا کام کرے گا ۔اپنی زندگی میں درود پاک کو شامل کرلیجئے چلتے پھرتے ،اٹھتے بیٹھتے درود شریف کا ورد جاری رکھیں ،مسائل ،پریشانی،بیماری،دکھ تکلیف چاہے کیسی ہی مشکل کیوں نہ آجائے بس درود شریف کا وظیفہ سنبھال لیجئے کیوں؟کیونکہ
ہر درد کی دوا ہے صل علیٰ محمد
تعویذ ہر بلا ہے صلِ علیٰ محمد
[1] … فردوس الاخبار،1/422،حدیث:3149۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع