30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوگا تو جنتی جنت کی طرف جائیں گےاور دوزخی دوزخ کی طرف جائیں گے جو جنت کی طرف چلا وہ رہا ہوگیا وہ عیش و عسرت میں ہوگیا اور جو دوزخ میں گیا وہ پھنس جائے گا۔
پیارے اسلامی بھائیو!جیل میں رہ کر ایسے اعمال مت کیجئے کہ قبر میں قیدی بننا پڑے،اگر ایسے اعمال کئے تو پھر یہاں سے قیدی بن کر قبر وجہنم کے قیدی بن جاؤ گے، جیل میں نیکیاں اور عبادت کرنے کے مواقع ملتے ہیں ،قرآن پڑھئے،نمازیں ادا کیجئے،علم دین سیکھئے،سنتوں پر عمل کیجئے،دعوت اسلامی پر قربان جائیے!جس نے جیل میں قرآن سیکھنے سکھانے کا انتظام کیا ،نمازیں سکھانے کا اہتمام کیا ،جیلوں میں بھی دعوت اسلامی نبی کی سنتیں سکھارہی ہے۔جیل میں آکر عبادت گزار بن جائیے،نمازیں پڑھئے،نوافل سمیت ذکر واذکار کیجئے،اگر یہاں پر بھی فلمیں ڈرامے دیکھنے ہیں ،گانے سننے ہیں ،لوگوں کی غیبتیں اور دل آزاریاں کرنی ہیں ،بے حیائی کی باتیں کرنی ہیں،خدارا اس جیل سے قبر کو یاد کرلیجئے۔ہم مسلمان ہیں ،ہم نے مرنا ہے اورقبر میں جاکر اپنی کرنی کا پھل بھگتنا ہے ۔
اے نبی کے غلامو!رب سے دعا کیجئے کہ ہمیں لمحہ بھر بھی عذاب قبر نہ ہو ،ایک آن کے لئے بھی جہنم میں نہ جائیں ۔جیل میں گرمی بہت ستاتی ہے یہ دنیا کی آگ ہے جہنم کی آگ اس سے زیادہ خطرناک ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا جہنم میں آگ کی گرمی دنیا کی آگ کی گرمی سے انہتر( 69 )درجے زیادہ ہے ۔(1)
پیارے اسلامی بھائیو! دوزخی جہنم کی آگ میں جھلس کر ایسے مسخ ہوجائیں گےکہ
[1] …بخاری،کتاب بدء الخلق،باب صفۃالنار...الخ،2/396،حدیث:3265۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع