30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ سب کو معاف کردیں گے،جس جس سے بدلہ لینے کا ارمان ہے اسے معاف کردیجئے، اللہ کریم سے دعا مانگئے:
مولیٰ میں نے تو سب کو معاف کردیا۔اے کریم!نبی کے صدقے مجھے بھی معاف کردے۔
دنیا وقتی جیل ہے
دنیا عارضی قید خانہ ہے ،یہ وقتی جیل ہے جہاں زندگی کے چند سال گزارنے ہیں مگر ایک ایسی بھی جیل ہے وہاں کی پکڑا اور سزا بہت سخت ہے اگر اس میں گرفتار ہوگئے تو پھر کہیں کے نہیں رہیں گے،واقعی قابل افسوس ہے وہ شخص جو جہنم کا قیدی بن جائے ،قبر میں بھی قیدی ہوگا ،دنیا میں تو قید تھا ہی اب آخرت میں بھی قیدی رہے گا ،خدارا!اس قید کو غنیمت جان لیجئے،یہاں پر ایسے کام کرلیجئے کہ قبر و آخرت اچھی ہوجائے۔
قید وبند اور جیل کی زندگی بہت آزمائش والی ہوتی ہے،قیدیوں کی صبح ہوتی ہے تو شام نہیں ہوتی اور اگر شام ہوجائے تو رات آنکھوں میں کٹتی ہے اور صبح کاانتظار ہی رہتا ہے، بیوی بچے،گھر بار ،بہن بھائی اور رشتے دار سب یاد آتے ہیں یہ قید تو ایک نہ دن ختم ہوجائے گی اس قید میں کچھ آسانیاں بھی ہیں کھانا ملتا ہے،پانی دیا جاتا ہے،پنکھوں کا انتظام بھی ہے،کھلی فضا میں سانس بھی لے سکتے ہیں ،مگر سوچئے !قبر کا قیدی کیسا ہوگا؟ دو گز کی قبر، سانپ بچھو سزا دینے کے لئے تیار،قبر گنہگار کو ایسے دبائے گی کہ پسلیاں ٹھوٹ پھوٹ کر ایک دوسرےسے مل جائیں گی ،قبر میں نہ کوئی پیشی ہوگی ،نہ وکیل ہوگا نہ کسی کی سفارش چلے گی ،جو قید ہوگیا وہ قید ہوگیا اور جو بری ہوگیا وہ بری ہوگیا ،قیامت کے دن جب فیصلہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع