دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bayanaat Seerat e Mustafa | بیانات سیرت مصطفی

book_icon
بیانات سیرت مصطفی
            
معلوم ہوا کہ اصل طاقتور وہی ہے جو غصے میں اپنے آپ پر کنٹرول رکھے،کیا ہم ایسے طاقتور ہیں ؟یا پھر غصے کے ہاتھوں پاگل ہوجاتے ہیں اور آپے سے باہر ہوجاتے ہیں ، جیلوں سے متعلق یہی بتایا جاتا ہے کہ یہاں پر تھوڑی اور معمولی باتوں پر بھی قیدیوں میں لڑائی ہو جاتی ہے حالانکہ غصے کی وجہ سے جیل آگئے اب تو صبر کرلیجئے،اب نرمی اختیار کرلیجئے ،اب بھی درگزر نہیں کریں گے تو کب کریں گے؟اب بھی ایک دوسرے پر رحم نہیں کریں گے تو کب کریں گے؟جو رحم نہیں کرتا اس کے لئے فرمان عبرت نشان ہے:

رحم نہیں کرتا رحم نہیں کیا جاتا

حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میٹھے میٹھے آقا مکی مدنی مصطفیٰ  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ پاک رحم کرنے والے بندوں پر ہی رحم کرتاہے،جو بندوں پر رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔ جو بندوں کو معاف نہیں کرتا اُسے معاف نہیں کیا جاتا۔(1) پیارے اسلامی بھائیو!خدار!آج نیت کرلیجئے،اگر دل میں انتقام کی سوچ ہے تو ابھی سچے دل سےمعاف کردیجئے،معاف کرنا پیارے آقا کی سنت ہے ،سنت کی نیت سے معاف کردیجئے،ممکن ہے سنت کی برکت سے بگڑے ہوئے کام سنور جائیں ،مشکلیں آسان ہوجائیں ،پریشانیاں دور ہوجائیں ، اللہ پاک سے دعا بھی کرنی چاہئے : ”یا اللہ ! یہ تیرے بندے ہوکر تیرے بندے کو معاف کررہیں مولیٰ تو ہمیں بھی معاف فرما دے ۔ہمارے گناہ بھی معاف فرما دے۔ “
[1] … کنزالعمال ، کتاب الاخلاق ، باب الرحمۃ بالضعفاء والاطفا ل والشیوخ ،3/68،حدیث:5963۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن