دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bayanaat Seerat e Mustafa | بیانات سیرت مصطفی

اپنی ذات کے لئے کبھی بدلہ نہ لیا

book_icon
بیانات سیرت مصطفی
            
”تم ڈرو نہیں “اس آواز کی طرف تودیکھئے(Just listen to this voice)الفاظ کیسے پیارے تھے؟ جانی دشمن کا نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے کچھ بھی نہیں کیا اور اسے معاف کردیا ،حضور کی شانِ عفو وکریمی کو دیکھ کر دنیا دیوانی ہوگئی،وہ کفار جو جان لینے والے تھے،میرے نبی کی عادات دیکھ کر جان دینے والے بن گئے،جو نبی کا دشمن ہوتا وہ محافظ بن جاتا،آج ہم سب موجود ہیں وہ آقا کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے حلم اور بردباری کی برکات ہیں ۔

اپنی ذات کے لئے کبھی بدلہ نہ لیا

بی بی عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں : وَمَا انْتَقَمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِنَفْسِهِ فِي شَيْءٍ قَطُّ اِلَّا أَنْ تُنْتَهَكَ حُرْمَةُ اللهِ فَيَنْتَقِمَ بِهَا ِللهِ (1)پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے کبھی بھی اپنی ذات کے لئے کسی سے انتقام نہیں لیا البتہ اللہ پاک کی حرام کی ہوئی چیزوں کا اگر کوئی مرتکب ہوتا تو ضرور اس سے مواخذہ فرماتے اس سے پوچھ گچھ کرتے۔ پیارے اسلامی بھائیو !اخلاق کے پیکر ،نبیوں کے تاجور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سیرت کے مبارک واقعات پڑھنے کے بعد اچھی اچھی نیت کرلیجئے اگر انتقام اور بدلے کا ارادہ ہے تو اسے ختم کردیجئےغصے کی عادت نکال دیجئے،کسی کو معاف کرنے کا دل نہیں کرتا تو یہ سوچ کر ہی معاف کردیجئے کہ وہ آپ کے نبی کا امتی ہے ،آپ کا مسلمان بھائی ہے،ایسے موقع پر نبی پاک کی معاف و درگزر والی عادات یاد کیجئے ۔
[1] …بخاری ،کتاب المناقب ، باب صفۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم ،2/489،حدیث:3560۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن