30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نے تلوار اٹھائی اور فرمایا:اب تجھے کون بچائے گا؟
اے انتقام کی آگ میں جلنے والو! اس صورتحال کو تو دیکھو (Just look at this situation)اگر کوئی ہم پر حملہ کرے اور کسی طرح ہم اس پر حاوی آجائیں تو پھر ہم یہی بولتے ہیں کہ ہم اسے نہیں چھوڑیں گے،جو مجھے قتل کرنے آیا تھا اب میں اسے قتل کردوں گا شاید کوئی اسی وجہ سے جیل میں ہو،نبی کا کلمہ پڑھنے والو! نبی کی تعلیمات پر بھی عمل کیجئے،نبی کے حسن اخلاق کو اپنا لیجئے ،حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اپنے جانی دشمن کو معاف کردیا۔غورث اپنی قوم میں آکر کہنے لگا:اے لوگو! میں ایسے شخص کے پاس سے آیا ہوں جو دنیا کے تمام انسانوں سے بہتر ہیں۔(1)
حضور کاحلم اورکفار مکہ کا ظلم
کفار مکہ نے ہر طرح کے مظالم ڈھائے، حد درجہ تکلیفیں دیں ،کبھی راستے میں کانٹے بچھاتے، کبھی حالت نماز میں جانوروں کے اعضا رکھتے،حضور کے راستے میں پھبتیاں کستے،حضور کو برا بھلا کہتے، اسلام کا ابتدائی زمانہ تھا،بہت کم لوگ مسلمان ہوئے ، مسلمانوں کی افرادی قوت کم تھی مگر جلد ہی وہ وقت بھی آیا جب حضور نے مکہ کو فتح کیا ، اب سارے وہ کفار ایک قطار میں کھڑے تھے جنہوں نے طرح طرح کے مظالم ڈھائے تھے،ان کے سر جھکے ہوئے تھے اور اپنے ساتھ ہونے والے انصاف کا سوچ کر کانپ رہے تھےکہ ہم نے انہیں تنگ کیا،ان کے اصحاب کو شہید کیا ،مکہ سے نکالا،مدینہ منورہ سے چین سے نہیں رہنے دیا،مکہ سے بیٹھ کر مدینہ منورہ میں سازشیں ،لڑائیاں کیں ،اب ہمیں
[1] … الشفاء بتعریف حقوق المصطفی،1/106-107۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع