30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضور کی مبارک عقل
حضرت وہب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : میں نے 71کتابوں میں پڑھا کہ جب سے دنیا بنی ہے اس وقت سے لے کر قیامت تک کے تمام انسانوں کی عقلوں کو ملا یا جائے تو حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی عقل مبارک کے مقابلے میں یوں ہیں جیسے دنیا بھر کے ریگستانوں کے مقابلے میں ایک ذرہ ہے ،آپ کی رائے ان سب سے افضل و اعلیٰ ہے۔(1)
غور کیجئے! اس وقت دنیا کی آبادی 8ارب ہے،جس میں بڑے بڑے سائنسدان، ذہین ترین (Genius) اور ایسے بھی لوگ ہیں جن کا IQ Lavel بہت زیادہ ہے،جب سے دنیا بنی اور قیامت تک آنے والے تمام لوگوں کی عقلوں کا موازنہ کیا جائے تو حضور کی عقل مبارک کے سامنے ایسے ہوگی جیسے ریت کے ذرے کو تمام دنیا کی ریگستانوں سے نسبت ہے۔
آج اگر کسی کو اضافی دماغی صلاحیت مل جائے تو اس کا مزاج بھی تبدیل ہوجاتا ہے ، میں بڑا عقلمند ہوں ،جاہلوں ، بیوقوفوں اور ان پڑھ لوگوں سے بات نہیں کرتا یا پھر کوئی عالم وفاضل بن جائے یا بڑے درجے پر پہنچ جائے تو اب چھوٹے لوگوں سے بات کرنا اپنی کسرِ شان اور توہین سمجھتا ہے مگر حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ،جو رب کے محبوب ہیں ، جو باعثِ تخلیقِ کائنات ہیں ،جن کے لئے زمین و آسمان بنائے گئے،جو نبیوں کے سردار ہیں ان کا حلم،برداشت اور در گزر کے واقعات پڑھئے اور اپنے امتی ہونے پر فخر کیجئے۔
حلم وبردباری
حضرت زید بن سعنہ رضی اللہ عنہ صحابی رسول ہیں، اسلام لانے سے قبل آپ ایک
[1] … حلیۃ الاولیا،4/29-30،رقم:4652۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع