30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قسمت میں لاکھ پیچ ہوں سو بل ہزار کج
یہ ساری گتھی اِک تِری سیدھی نظر کی ہے
ہمیں چاہئے کہ روزانہ کثرت سے درود پاک پڑھیں ، بس نبی پاک کی نظرِ کرم پڑنے کی دیر ہے پھر ان شاء اللہ سارے کام سیدھے ہوجائیں گے۔
جیسا مہمان ویسا اعلان
حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیدائش سے پہلے دنیا میں جہالت وکفر کا اندھیر اتھا ، حضور ایسا نور بن کر تشریف لائے کہ دنیا سے تاریکی ختم کردی اسلام کا ایسا نور پھیلا کہ سارے عالم کو روشن کردیا ۔پوری دنیا میں ایسا ہوتا ہے کہ کوئی بھی بڑا موقع یا میگا ایونٹ سے پہلے اس کے اعلانات (Announcements) شروع ہوجاتے ہیں اس کی تشہیر (Publicity)کی جاتی ہے ۔رب کے حبیب نے آنا تھا جن کے سبب کائنات بنی ان کی آمد ہونے والی تھی کیونکہ نبی پاک وجہ تخلیق کائنات ہیں(He is the reason of all creation)
حدیثِ قدسی بھی ہے:اے محبوب !اگر میں تمہیں نہ بناتا تو یہ کائنات بھی نہ بناتا۔(1)اسی لئے اعلی حضرت کہتے ہیں :
زمین و زماں تمہارے لئے مکین و مکاں تمہارے لئے
چنین و چناں تمہارے لئے بنے دو جہاں تمہارے لئے
[1] … خصائص کبریٰ ، 2 / 330۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع