30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضور تمام اخلاق کے جامع ہیں
پیارے اسلامی بھائیو!سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اخلاق کے تمام گوشوں کے جامع تھے جیسے حلم،عفو،رحم و کرم،عدل و انصاف،جود و سخا ،ایثار و قربانی،مہمان نوازی، غم خواری،وعدہ پورا کرنا ،حسن معاملہ،صبر و قناعت،نرم گفتار،ملنسار،خوش گفتار، غمخوار، سادگی وبے تکلفی،تواضع وانکساری،حیاداری اور عدم تشدد جیسی بے شمار صفات کاملہ کی بلند منزلوں پر فائز تھے۔
حضور کا اخلاق
مرد کو اگر کوئی اچھے طریقے سے جانتا ہے تو وہ اس کی بیوی ہوتی ہے مرد کے متعلق اس کی بیوی کی بات کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے چنانچہ ام المؤمنین بی بی عائشہ صدیقہ سے حضور کے اخلاق کے بارے میں پوچھا گیا ،آپ نے فرمایا : کَانَ خُلُقُہُ الْقُرْآنَ یعنی آپ کا خُلق قرآن تھاکیا تُو نے اللہ پاک کا یہ فرمان نہیں پڑھا: وَ اِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِیْمٍ (اور بیشک تم یقیناً عظیم اَخلاق پر ہو) ۔(1)
اعلیٰ حضرت،امام اہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ میں فرماتے ہیں:
ترے خُلْق کو حق نے عظیم کہا تری خِلْق کو حق نے جمیل کیا
کوئی تجھ سا ہوا ہے نہ ہوگا شہا ترے خالقِ حسن و ادا کی قسم
[1] … مُسندِ احمد،9/380،حدیث:24655۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع