30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
درودپاک کی فضیلت
رحمت کونین ،بے چین دلوں کے چین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو شخص روازنہ مجھ پر 1ہزار مرتبہ درود پاک پڑھے گا وہ اس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنت میں اپنی جگہ نہ دیکھ لے ۔(1)
کتنا خوش نصیب ہے وہ شخص کہ دنیا میں رہتے رہتے اپنا جنتی ٹھکانہ دیکھ لے،جیل میں رہنے والوں کو اپنا گھر ،بیوی بچے،ماں باپ ،بہن بھائی ،خاندان سب یاد آتا ہے ، قیدیوں کا بہت دل چاہتا ہے کہ واپس گھر پہنچ جائیں ،اپنے شہر چلے جائیں ،لیکن گھر بار میں کتنا عرصہ گزار لیں گے بس گنتی کے چند سال اورپھر دنیا سے چلے جانا ہے لیکن جنت تو وہ مقام ہے جہاں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رہنا ہے لہٰذا درود پاک کو اپنا معمول بنالیجئے ،نیت کیجئے کہ ان شاء اللہ روزانہ کثرت سے درود پاک پڑھیں گے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہ عَلٰی مُحَمَّد
سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی مبارک ذات سے ہمیں بہت ساری رہنمائی مل سکتی ہے اور بہت سے پہلو ؤں پر بات کی جاسکتی ہے مثلاً آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ولادت
[1] …الترغیب والترھیب،کتاب الذکر والدعاء،2/326،حدیث:2591۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع