30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سلام میں پہل کیجئے
تکبر ختم کرنے کا ایک علاج سلام میں پہل کرنا بھی ہے چاہے وہ غریب ہو یا امیر ، سلام میں پہل کی برکت سے خود بخود دل سے تکبر دور ہوجائے گا۔
غریبوں کے ساتھ کھانا کھائیے
غریبوں یا اپنے ملازمین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائیے،کبھی گھر یا آفس میں دسترخوان لگے تو انہیں ساتھ بٹھائیے ،آپ کے اس عمل سے ان کے دل سے دعا نکلے گی ۔
امام حسن اورغریبوں کی دعوت
ایک بار حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کہیں جارہے تھے راستے میں کچھ مزدور سوکھی روٹی کھارہے تھے،ان مزدوروں نے آپ کو کھانے کی دعوت دی تو جنتی نوجوانوں کے سردار حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ نے ان کی دعوت قبول کی اور ان کے ساتھ بیٹھ کر سوکھی روٹی کے ٹکڑے تناول فرمائے،امام حسن رضی اللہ عنہ نے مزدوروں سے فرمایا:تم لوگوں نے میری دعوت کی اب میں تمہاری دعوت کروں گا آپ نے انہیں گھر بلایا اور طرح طرح کے کھانے لگائے اوران سب کو کھانا کھلایا۔(1)
امیرکے لئے” فری“ غریب کےلئے ” بزی“
جنتی نوجوانوں کے سردار امام حسن رضی اللہ عنہ ہمارے رول ماڈل ہیں ہمیں ان کی سیرت اپنانی چاہئے،مزدوروں کے ساتھ ان کا اخلاق(Attitude) کیسا تھا،غریب مزدوروں نے دعوت دی آپ نے قبول کرلی مگر ہمارا رویہ اس کے برعکس ہے ،ہم
[1] … مجمع الزوائد،10/251،حدیث:17291۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع