30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جول رکھے۔(1)
عقلمندی یا بے وقوفی
ہم بہت ہی عجیب لوگ ہیں ہمیں جب کوئی تحفہ دیتا ہے تو ہم اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں Thank you very muchبولتے ہیں ،زیادہ تحفہ دے تو کہتے ہیں یہ ہمیشہ میرا خیال رکھتا ہے ،کچھ بھی ہوجائے بس اسے ناراض نہیں کرنا ۔کتنی عجیب بات ہے رب ہمیں نعمتیں د ے اوربدلے میں ہم نافرمانی کریں ،غریب تھا گناہ کم کیا کرتا تھا ،امیر ہوا تو گناہ بھی بڑھ گئے،عقل تو یہی کہتی ہے کہ ادھر نعمتیں بڑھیں ادھر سجدے بڑھ جائیں ،رب عطائیں بڑھاتا میں شکر بڑھاتا ،وہ کرم نوازیاں زیادہ کرتا ہے میں اس کی بارگاہ میں التجائیں کرتا ،وہ دولت میں اضافہ کرتا میں خیرات میں زیادتی کرتامگر ہم نے ایسا نہ کیا رب کی نعمتیں زیادہ ہوئیں ہماری نافرمانی بھی زیادہ ہوگئی اسے عقلمندی نہیں کہتے عقلمندی تو یہ ہے کہ جسے رب نے جتنا نوازا ہے اسے رب کی اتنی فرمانبرداری اور شکر گزاری کرنی چاہئے۔
تکبر کی چوتھی وجہ ”منصب“ ہے
جب کسی کو کوئی عہدہ یا منصب مل جاتا ہے تو وہ کروفر میں آجاتا ہے یاد رکھئے یہ منصب ،عہدہ،سیٹ ،کرسی چند دن کے لئے ہوتی ہے اگر تکبر کی وجہ سے جنت سے ہی باہر کردیا گیا تو پھر کیا بنے گا ، منصب مل جائے تو وہ جناب کرو فر میں آجاتاہے۔
تکبر کی پانچویں وجہ”خاندان“ہے
خاندان یا ”فیملی بیک گراؤنڈ“ کی وجہ سے بھی انسان تکبر میں مبتلا ہوجاتا ہے ،تکبر
[1] … معجم کبیر،5/72،حدیث:4616۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع