30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
*تمہاری نوکر کس نے لگوائی تھی۔
*تمہیں قرضہ کس نے دیا تھا ۔
ایک بار نیکی کی جاتی ہے اور زندگی بھر جتایا جاتا ہے ، اللہ کے بندو! نیکی کرکے بھول جاؤ کیونکہ رب نے نیکی کروائی ہے تواس کا اجر بھی اس سے مانگو ۔
ایک غلط فہمی
لوگوں میں ایک غلط فہمی یہ بھی پائی جاتی ہے کہ تکبر کا تعلق صرف مال ودولت سے ہوتا ہے جو مالدار ہوتا ہے وہ تکبر کرتا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے علماء نے تکبر کی 8 وجوہات(Reasons) بیان کی ہیں جس کی وجہ سے انسان تکبر کرتا ہے ۔
تکبر کی پہلی وجہ” علم“ہے
علم بھی تکبر لاتا ہے ،جب انسان کے پاس علم آتا ہے تو وہ دوسروں کو جاہل سمجھنے لگ جاتا ہے ،علم کی وجہ سے دوسروں کو حقیر سمجھتا ہے ،نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم دعا مانگا کرتے تھے:یا اللہ !میں ایسے علم سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو مجھے نفع نہ دے اور اس دل سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں جو تیرا خوف نہ کرے۔(1) اللہ پاک ہمیں علم نافع عطا فرمائے۔
تکبر کی دوسری وجہ”عبادت“ہے
بسا اوقات عبادت کرنے والا بھی تکبر کرنے لگ جاتا ہے ،میں پانچ ٹائم نماز پڑھتا ہوں فلاں تو نماز ہی نہیں پڑھتا،میں روزے رکھتا ہے ،وہ تو روزے ہی نہیں رکھتا،میں زکوۃ ادا کرتا ہوں، اس کے پاس اتنا پیسہ ہے پھر بھی زکوۃ نہیں دیتا۔عبادت کی وجہ سے
[1] … مسلم، کتاب الذکر والدعاء،باب التعوذ من شر ما عمل۔۔۔الخ،ص1118،حدیث:2722 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع