30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
”جب دو مسلمان آپس میں ملتے ہیں تو 100رحمتیں نازل ہوتی ہیں جو سلام میں پہل کرتا ہے اسے90رحمتیں مل جاتی ہیں۔(1)
اگر کوئی غریب،مسکین،پرانے کپڑے پہنے ہمارے قریب بیٹھ تو جائے برا محسوس کرتے ہیں اور دل میں سوچتے ہیں کہ یہ کہاں سے میرے برابر میں بیٹھ گیا،اسے پاس سے اٹھوادیتے ہیں ،لوگ بھی اٹھانے میں دیر نہیں کرتے کہتے ہیں کہ آپ کی یہ جگہ نہیں کہیں اور جاکر بیٹھو،کسی کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہئے ہمیں کیا معلوم رب کی بارگاہ میں کس کا کیا مقام ومرتبہ ہے؟کیونکہ اللہ پاک نے اپنے اولیا کو بندوں میں چھپا کر رکھا ہے۔چنانچہ
بَدوں پر بھی برسادے برسانے والے
بنی اسرائیل میں ایک بہت بڑا عبادت گزار رہتا تھا ،عابد کے سر پر ہر وقت بادل کاٹکڑا سایہ کئے رہتے تھا جہاں جاتا بادل اس کے ساتھ ساتھ چلتا ،وہاں ایک گنہگار بھی رہتا تھا ،گنہگار نے جب عابد کو دیکھا تو اس کے دل میں خیال آیا میں بہت ہی گنہگار ہوں ،رب کی اتنی نافرمانی کرلی ،اگر میں اس نیک آدمی کے ساتھ بیٹھ کر رب سے معافی مانگوں گا تو اللہ پاک اس کی وجہ سے مجھ پر بھی رحم کر دے گا، چنانچہ وہ عابد کے پاس جاکر بیٹھ گیا، عابد کے دل میں خیال آیا کہ میں بنی اسرائیل کا عابد ہوں اور یہ بنی اسرائیل کا ایک گنہگار آدمی ہے، یہ میرے ساتھ کیسے بیٹھے گا! اسے بہت شرم محسوس ہوئی اور اس گنہگار سے کہا: یہاں سے اٹھ جاؤ!،گنہگار نے عاجزی کی جبکہ نیک نے تکبر کیا ، اللہ پاک نے اسی وقت اس زمانے کے
[1] … مسند البزاز ،1/437،حدیث:308۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع