30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
3۔ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے روضے پر کھڑے فرشتے کی قوتِ سماعت اور علم کا یہ حال ہے تو خود نبی کریم کی سماعت اور علم کا کیا عالَم ہوگا۔امام احمد رضا خان فرماتے ہیں :
دور و نزدیک کے سننے والے وہ کان
کان لعل کرامت پہ لاکھوں سلام
جب حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے روضے پر کھڑافرشتہ سب کے درود سن لیتا ہے تو نبی کریم ہماری فریاد کیوں سماعت نہ فرمائیں گے؟ بس دل سے پکارئیے ان شاء اللہ ہر بگڑا کام بن جائے گا۔
فریاد امتی جو کرے حال زار میں
ممکن نہیں کہ خیرِ بشر کو خبر نہ ہو
و اللہ وہ سن لیں گے فریاد کو پہنچیں گے
اِتنا بھی تو ہو کوئی جو ”آہ“ کرے دل سے
جس سے محبت اس کی عزت
دنیا کا قاعدہ ہے :جس سے محبت کرتے ہیں اس کی عزت(Respect) کرتے ہیں اور جب ہمیں معلوم ہوجائے کہ ان کے سامنے ہمارا نام لیا گیا ہے تو ہمارے اندر ایک خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے ،مثال کے طور پر بہت سارے لوگ مختلف پیران عظام کے مرید ہوتے ہیں ،کوئی آکر بتائے کہ آپ کے پیر صاحب کے پاس آپ کا نام لیا گیا تھا ،سننے والا ایک دم خوش ہوجاتا ہے اور خوشی میں دوبارہ پوچھتا ہے :”سچ بتاؤ،کیا بات ہورہی تھی ۔“
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع