30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ پاک نرمی کو پسند کرتاہے
اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم فرماتے ہیں : اِنَّ اللهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ وَيُعْطِی عَلَى الرِّفْقِ مَا لَا يُعْطِی عَلَى الْعُنْفِ وَمَا لَا يُعْطِي عَلَى مَا سِوَاهُ (1) بیشک اللہ مہربان ہے اور نرمی کو پسند کرتا ہے۔ اور نرمی پر وہ کچھ عطا فرماتاہے جو سختی پر عطا نہیں فرماتااور نرمی پر وہ کچھ عطا فرماتاہے جو نرمی کے علاوہ کسی اورچیز پر عطا ہی نہیں فرماتا۔
پیارے اسلامی بھائیو! پیار ومحبت،عاجزی وانکساری اور شفقت ونرمی بہت ہی پیاری چیزیں ہیں ،یاد رکھئے ! دنیا میں سب سے پہلےنافرمانی کی وجہ ”تکبر“تھا،شیطان نے تکبر کرتے ہوئے بولا کہ ”میں آدم سے افضل ہوں“،وہ معلم الملکوت(فرشتوں کا استاد)تھاپھر رب کی بارگاہ سے دھتکاردیا گیا، شیطان نے بار بار تکبر نہیں کیا تھا بلکہ زندگی میں صرف ایک ہی بار تکبر کیا تھا جس کی وجہ سےشیطان کی ساری عبادتیں ریاضتیں سب برباد کردی گئیں،ایسے شخص کے لئے غوروفکر کا مقام ہے جو روزانہ تکبر کرتا ہے اور اپنے آپ کو بہت کچھ سمجھتا ہے ۔تکبر انتہائی خطرناک مرض ہے اس کے بارے میں جاننا نہایت ضروری ہے۔
تکبرکسے کہتے ہیں ؟
خود کو بہتر اور دوسروں کو حقیر سمجھنا”تکبر“ ہےیعنی میں اس سے بہترہوں وہ مجھ سے کم تر ہے ،ایسا خیال کبھی بھی دل میں نہیں آنا چاہئے۔ممکن ہےشیطان یہ وسوسہ
[1] … مسلم،کتاب البر والصلۃ والاداب،باب فضل الرفق،ص1072،حدیث:2593۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع