دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bayanaat Seerat e Mustafa | بیانات سیرت مصطفی

رضاعی بہن پر شفقت

book_icon
بیانات سیرت مصطفی
            

رضاعی بہن پر شفقت

حضور صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی رضاعی بہن کا نام حضرت شیماء رضی اللہ عنہ ا ہے،اسلام قبول کرنے سے پہلے ایک بار مدینہ منورہ آئیں،حضور نے اپنی بہن کو دیکھا تو آنکھیں نم ہوگئیں ، اپنی مبارک چادر زمین پر بچھاکر بہن کو بٹھایا،حضرت شیما ء کو تحفۃً کچھ اونٹ اور بکریاں دے کر فرمایا: اگر تمہارا جی چاہے تو میرے گھر پر چل کر رہو اور اگر اپنے گھر جانا چاہو تو میں تم کو وہاں پہنچا دوں گا۔ حضرت شیماء نے اپنے گھر جانے کی خواہش ظاہر کی تو نہایت ہی عزت و احترام کے ساتھ وہ ان کے قبیلے میں پہنچا دی گئیں۔نبی کریم کا حسن سلوک دیکھ کر حضرت شیماء رضی اللہ عنہ ا مسلمان ہوگئیں ۔(1) سیرت کی کتب میں ایسے کئی واقعات موجود ہیں اور ہمارے لئے ان واقعات میں بہترین سبق بھی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا اتنا بلند مقام ہے اور اس سے بڑھ کر عاجزی فرماتے ہیں جبکہ ہمارا حال اس کے برعکس ہے ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ہے اور عاجزی ہونا تو درکنار نرمی تک نہیں ہے ۔آج انسان کو ذرا سا پیسہ مل جائے تو غریب رشتے داروں اور دوستوں کو بھول جاتا ہے ،ان کا تعارف کروانے میں شرم اورجھجک محسوس کرتا ہے کہ ان کے کپڑے ،چپل نارمل اور غریبوں والے ہیں جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا ہر گز ایسا انداز نہیں تھا،ہم نبی کا کلمہ پڑھتے ہیں ان کے غلام ہیں لہٰذا اپنے اندر عاجزی وانکساری کے ساتھ ساتھ نرمی بھی پیدا کیجئے۔نرمی کی بے شمار برکتیں ہیں :
[1] … المواھب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی،3/533۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن