30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اتنا بڑا مقام ومرتبہ رکھنے کے باوجود صحابہ کرام علیہم الرضوان سے فرمایا:مجھے عورت کے انتقال کی خبر کیوں نہیں دی پھر بعد میں خود عورت کی قبر پر جاکر نماز جنازہ ادا فرمائی ۔
آقاکریم کی کرم نوازیاں
نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی بارگاہ میں ایک حبشی غلام نے آکر عرض کی: حضور! میرے گھر پر آپ کی دعوت ہے،کھانے میں چند کھجوریں اور پرانی چربی ہے،حضور نے اس کی دعوت قبول فرمالی۔(1)
ذرا غور کیجئے!حضور صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم دونوں جہاں کے شہنشاہ ہیں ، رب کے محبوب ہیں ،مقام ومرتبہ بیان کیا جائے تو صفحات کم پڑ جائیں مگر فضائل ختم نہیں ہوں گے اس کے باوجود غلام کے ساتھ برتاؤ(Attitude) کمال کا ہے ،غلام نے کھانے میں سب کچھ بتادیا مگر حضور نے دعوت قبول کرلی ۔
رسولِ عظیم کی عظیم عاجزی
ایک بار سرور کائنات صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کو دیکھ کر ایک شخص رعب نبوت سے کانپنے لگا،حضور نے فرمایا: گھبراؤنہیں، میں بادشاہ نہیں ہوں بلکہ میں تو ایک قریشی عورت کا بیٹا ہوں جو سوکھا ہوا گوشت پکا کر کھایا کرتی تھی۔(2)
سبحان اللہ! رسول عظیم کی کیسی عظیم عاجزی تھی کہ خود کے لئے ایسے الفاظ استعمال فرمائے تاکہ سامنے والے کا خوف دور ہوجائے۔
[1] … الشفاء بتعریف حقوق المصطفی ،1/131۔
[2] … ابن ماجہ،كتاب الاطعمۃ،باب القديد،4/31،حدیث:3312۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع