30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ایسے لوگوں کو تلاش کرتے ہیں جو ہماری پریشانی حل کردے،یاد رکھئے!جس کے مشکل کشا پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہوں اسے کسی اور کی طرف دیکھنے کی کیا ضرورت ہے ؟ صرف ان کی بارگاہ سے لو لگاکر دیکھئے،درود پاک کی کثرت کیجئے ان شاء اللہ مدینے سے کرم کی بدلیاں آئیں گی۔شاعر لکھتا ہے:
فریاد امتی جو کرے حال زار میں ممکن نہیں کہ خیرِ بشر کو خبر نہ ہو
مہربان آقا کی مہربانی
اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم مسجد نبوی میں منبر پر بیٹھے خطبہ دے رہے تھے،جس طرح بچہ بلک بلک کر روتا ہے اس طرح مسجد میں رونے کی آوازیں آنے لگیں،صحابہ حیران و پریشان ہوگئے کہ کون رو رہا ہے ؟ آواز سنائی دے رہی ہے مگر رونے والا نظر نہیں آرہا ،نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم منبر سے اترے اور مسجد میں موجود لکڑی کے ایک سوکھے تنے کے پاس تشریف لے گئے،اسےسینے سے لگایا پھر اس میں سے رونے کی آوازیں بند ہوگئیں چونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم منبر بننے سے پہلے اسی سوکھے تنے سے ٹیک لگاکر خطبہ دیا کرتے تھے اور منبر بننے کے بعد اس سے ٹیک لگانا چھوڑ دیا تھا۔حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:یہ میری جدائی میں رو رہا تھا ،اگر میں اسے چپ نہ کرواتا تو قیامت تک روتا رہتا ۔(1)
اس واقعہ سے اس طرف بھی اشارہ ملتا ہے کہ آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم لکڑی کے تنے کو روتا دیکھ کر سینے سے لگالیتے ہیں تو جو امتی حضور کے لئے روئے ،پکارے تو اس امتی کی
[1] …بخاری،کتاب المناقب،باب علامات النبوۃ فی الاسلام،2/496،حدیث:3584۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع