30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیا جواب دیتا ؟حضورنے نشانی بتاتے ہوئے فرمایا:علی بن وزیر سے کہنا :تم روزانہ فجر کی نماز کے بعد 5ہزار بار درودپاک پڑھتے ہو اوراس دوران کسی سے کلام نہیں کرتے۔آدمی صبح اٹھا تو انتہائی مطمئن تھا،عدالت جانےسے پہلے علی بن وزیر کے پاس گیا،اسے کہا:آپ کے لئے ایک پیغام لایا ہوں ،وزیر نے پوچھا کس کا پیغام لائے ہو ؟اس نے کہا: سرورِ کائنات کا پیغام لایاہوں،وزیر نے ثبوت مانگا،آدمی نے کہا:آپ روزانہ فجر کے بعد 5ہزار بار درودپاک پڑھتے ہیں اور جب تک5ہزار پورے نہیں ہوجاتے کسی سے بات نہیں کرتے،اس عمل کے بارے میں خدا جانتاہے، کراما کاتبین کو معلوم ہے اور آپ کو پتا ہے۔ وزیرخوشی خوشی گھر گیا ،9ہزار دینار آدمی کو دیدئیے،کہا:3ہزارپیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کاحکم ہے،3ہزار میری طرف سے تحفہ ہے کہ آپ میرے گھر آئے اور 3ہزار سے کاروبار کیجئے، اورایک وعدہ کیجئے زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہو مجھے یاد کرلینا ۔وہ شخص 9ہزار دینار لے کر خوشی خوشی عدالت روانہ ہوگیا۔
شاید وہاں پر ہر کوئی یہی سوچ رہا ہوگا(Perhaps everyone there will be thinking the same)کہ اس نے آکر کہنا ہے:میرے پاس پیسے نہیں ہیں اور بادشاہ اسے قید کردے گامگراس نے آتے ہی 3ہزار دینار جج کے ہاتھ میں رکھ دئیے۔جج نے حیرت سے پوچھا:نہ تمہارا کاروبار تھا اور نہ ہی نوکری ایک مہینے میں اتنی بڑی رقم کا انتظام کیسے کرلیا؟اس شخص نے زبان حال سے گویا یوں کہا:
جتنا دیا سرکار نے مجھ کو اتنی میری اوقات نہیں
یہ تو کرم ہے ان کا ورنہ مجھ میں تو ایسی بات نہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع