30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
درودپاک کی فضیلت
اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ حلِ مشکلات ہے: مَن عُسِرَ عَلَیہِ شئ ٌ جسے کوئی پریشانی آجائے فَلیُکثِر مِنَ الصَّلَاۃِ عَلَیَّ اُسے چاہئے کہ وہ مجھ پر کثرت کے ساتھ درود پڑھے۔ فَاِنَّھَا تُحِلَّ العُقدَۃَ وَ تَکشِفُ الکُرَبَ کیونکہ درود اس کی مصیبتوں اور بلاؤں کو ٹال دے گا ۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہ عَلٰی مُحَمَّد
یہ حقیقت ہے کہ درود پاک ہر مشکل اور پریشانی میں کام آتا ہے کیونکہ نبی کریم نے فرمادیا کہ درودپاک مصیبتوں اور بلاؤ ں کو ٹالنے والا ہےمگر ہمیں درود پاک کی برکتوں کا تجربہ نہیں ہے بہت سارے لوگ مشکل یا پریشانی میں مبتلا ہوکر دنیا والوں کے پاس چلے جاتے ہیں ، اللہ پاک ہم سب کو مصیبتوں اورپریشانیوں سے محفوظ رکھے جب کبھی مصیبت پریشانی یا تکلیف میں ہوں تو تجربہ کرکے دیکھ لیجئے گا،درود پاک پڑھتے جائیے ان شاء اللہ برکتوں کا ظہور شروع ہوجائے گا ۔درودپاک کی برکت سے بہت سی پریشانی حل ہونے کے واقعات کتب میں درج ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے:
[1] … القول البدیع،ص414۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع