30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
درودپاک کی فضیلت
نبی کریم ،رسول عظیم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشادفرمایا: اِنَّ اللهَ وَکَّلَ بِقَبرِی مَلَکًا اَعطَاہُ اَسمَاعَ الخَلَائِقِ فَلَایُصَلِّی عَليَّ اَحدٌ الیٰ یَوم ِالقِیَامَۃِ اِلَّا اَبْلَغَنِي بِاِسمِہِ وَاِسمِ اَبِیہِ ھٰذا فُلَان ُبنُ فُلَانٍ قَد صَلّٰی عَلَیکَ اللہ کریم نے میری قبر پر ایک فرشتہ مقرر فرمایا ہےجس کو رب کریم نے تمام مخلوق کی آوازیں سننے کی طاقت عطا فرمائی ہے بس جو کوئی شخص قیامت تک مجھ پر درود پاک پڑھتا ہے تو وہ فرشتہ میری بارگاہ میں اس کا اس کے والد کا نام پیش کرتا ہے اور کہتا ہے حضور فلاں بن فلاں نے آپ پر درود بھیجاہے۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیث سے معلوم ہوا :
1۔ اللہ پاک نے فرشتے کو زبردست سننے کی طاقت دی کہ دنیا میں بھر میں کہیں سے بھی درود پاک سماعت کرلیتا ہے۔
2۔فرشتے کو اتنا وسیع علم دیا گیا کہ درود پاک پڑھنے والے کا نام مع ولدیت جانتا ہے ۔
[1] … مجمع الزوائد،10/251،حدیث:17291۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع