30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امت کے لئے ”خاص دعا“
انبیائے کرام علیہم السلام کی اگر چہ ہزاروں دعائیں قبول ہوتی ہیں مگر حضرت آدم تا حضرت عیسیٰ علیہ السلام تمام انبیاء کو ایک خاص دعا بھی عطا کی گئی ،تمام انبیاء اپنی اپنی وہ دعا کرچکے اور انہوں نے جو چاہا وہ مانگ لیا ،حضور سیدعالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو بھی وہ خاص دعا عطا کی گئی مگر حضور نے وہ دعا قیامت کے لئے بچا کر رکھ لی ،اور وہ دعا کیا ہوگی ؟وہ دعا حضور کی شفاعت ہوگی ۔(1)
قیامت تک امتی امتی
حضور سیدعالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں :میں جب انتقال کروں گا صور پھونکنے تک قبر میں امتی امتی پکاروں گا۔اعلی حضرت ،امام عشق ومحبت ،پروانۂ شمع رسالت مولانا امام احمد رضا خان فرماتے ہیں : کان بجنے کا یہی سبب ہے کہ وہ آواز جانگداز اس معصوم عاصی نواز کی جو ہروقت بلند ہے ، گاہے ہم سے کسی غافل ومدہوش کے گوش تک پہنچتی ہے ، روح اسے ادراک کرتی ہے ، اسی باعث اس وقت درود پڑھنا مستحب ہوا کہ جو محبوب ہرآن ہماری یا دمیں ہے ، کچھ دیر ہم ہجراں نصیب بھی اس کی یاد میں صَرف کریں۔(2)
پیارے اسلامی بھائیو!حضور نے اپنی ولادت سے لے کر روضہ اقدس تک اور محشر سے جنت میں جانے تک ،ہر جگہ ہمیں یاد رکھا،ذراسوچئے !حضور ہم پر اتنے مہربان ہیں کیا ہم انہیں ناراض کرنے والے کام تو نہیں کررہے ؟دنیا کا بھی طور طریقہ ہے کہ اگر کوئی ہمیں تحفہ دے یا احسان کرے تو ہم چاہتے ہیں کہ یہ ناراض نہیں ہونا چاہئے ،کوئی ہمیں
[1] … بخاری،کتاب الدعوات،باب لکل نبی دعوۃ مستجابۃ۔۔۔الخ ،حدیث:6304۔
[2] … فتاوی رضویہ،30/712۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع