30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لگاتے ہو اس کو بھی سینے سے آقا جو ہوتا نہیں منہ لگانے کے قابل
لو وہ آیا میرا حامی
جان عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: انبیا کے لئے سونے کے منبر رکھے جائیں گے جن پر وہ بیٹھیں گے میرا منبر باقی رہ جائے گا میں اس پر نہیں بیٹھوں گا بلکہ اپنے ربّ کے حضور جم کر کھڑا رہوں گا صرف یہ خوف کرتے ہوئے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ مجھے تو جنت میں بھیج دیا جائے اور میری امت میرے پیچھے رہ جائے۔(1)
حضور کو ہمارا کتنا خیال ہے ،ہماری وجہ سے سونے کے منبر پر جلوہ گر نہیں ہوں گے بلکہ امت کو چھوڑ کر جنت میں بھی جانا نہیں چاہتے کہ اگر میں جنت میں چلاگیا تو میری امت پیچھے رہ جائے گی ۔
امت کے دستگیرآقا
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں اگر مجھے تلاش کرنا ہوتو حوض کوثر پر ڈھونڈ لینا ،وہاں حضور ہم جیسوں کو اپنے ہاتھوں سے جام پلارہے ہوں گے ،عرض کی اگر وہاں نہ پاؤں تو کہا ں تلاش کروں ؟فرمایا:میزان پر آجانا ،وہاں حضور اپنے کرم سے اپنے گنہگار امتیوں کے پلڑے بھاری فرمارہے ہوں گے ، پھر پوچھا :اگر وہاں بھی نہیں تو پھر کہاں تلاش کروں ؟فرمایا: پل صراط پر آجانا ،حضور وہاں ہم جیسوں کو رَبِّ سَلِّمْ اُمَّتِی کی صدا بلند کرتے ہوئے پل صراط سے پار کروا رہے ہوں گے۔فرمایا:میں ان تین مقامات کے علاوہ کہیں نہیں ملوں گا۔(2)
[1] … مستدرک، کتاب الایمان، باب للانبیاء منابر من ذھب،1/242،حدیث:228۔
[2] … ترمذی،کتاب صفۃ القیامۃ، باب ماجاء فی شان الصراط،4/195،حدیث:2441۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع