30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اجابت کا سہرا عنایت کا جوڑا دلہن بن کے نکلی دعائے محمد
شفاعت مصطفیٰ
شافع روز محشر صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں : اللہ پاک نے مجھے اختیار دیا کہ یا تو شفاعت لو یا یہ کہ تمہاری آدھی امت جنت میں جائے ،میں نے شفاعت لی کہ وہ زیادہ تمام اور زیادہ کام آنے والی ہے، کیا تم یہ سمجھ لیے ہو کہ میری شفاعت پاکیزہ مسلمانوں کے لیے ہے؟ نہیں بلکہ وہ ان گنہگاروں کے لئے ہے جو گناہوں میں آلودہ اور سخت خطا کار ہیں۔(1)
پیارے اسلامی بھائیو!حضور گنہگاروں ،خطاکاروں کو تلاش کریں گے اور انہیں بخشوائیں گے،بلکہ حدیث پاک ہے : اِنَّ شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِاَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ اُمَّتِي میری شفاعت میری امت میں ان کے لیے ہے جو کبیرہ گناہ والے ہیں۔(2)آج دنیا میں کسی کا قصور کردو تو وہ منہ نہیں لگاتا ہے ،تنگ آجاتا ہے کہ بار بار مجھے ستاتا ہے میری بات نہیں مانتا ہے مگر وہ رحیم و کریم آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہماری شفاعت فرمائیں گے بلکہ ایک موقع پر ارشاد فرمایا: فَاِنَّ شَفَاعَتِي لِلْهَالِكِينَ مِنْ اُمَّتِي (3)میری شفاعت میرے ان امتیوں کے لیے ہے جنہیں گناہوں نے ہلاک کر ڈالا۔
تم اس کے مددگار ہو تم اس کے طرف دار
جو تم کو نکمے سے نکما نظر آئے
[1] … ابن ماجہ ،کتاب الزھد،باب ذکر الشفاعۃ،4/524،حدیث:4311۔
[2] … ابن ماجہ ،کتاب الزھد،باب ذکر الشفاعۃ،4/523،حدیث:4310۔
[3] … معجم کبیر،23/369،حدیث:872۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع