دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bayanaat Seerat e Mustafa | بیانات سیرت مصطفی

حضرت عیسی اور اہل محشر

book_icon
بیانات سیرت مصطفی
            

حضرت عیسی اور اہل محشر

حضرت موسی فرمائیں گے تم حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ،حضرت عیسیٰ بھی جب منع کریں گے پھر لوگ کہیں گے آپ ہمیں کس کے پاس بھیجتے ہیں؟ فرمائیں گے: تم اُن کے حضور حاضر ہو، جن کے ہاتھ پر فتح رکھی گئی، جو آج بے خوف ہیں اور وہ تمام اولادِ آدم کے سردارہیں، تم محمد صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو، وہ خاتم النبیین ہیں، وہ آج تمہاری شفاعت فرمائیں گے، اُنہیں کے حضور حاضر ہو، وہ یہاں تشریف فرما ہیں۔

عاصیوں کو در تمہارا مل گیا

اب لوگ پھِرتے پھِراتے، ٹھوکریں کھاتے، روتے چلّاتے، دُہائی دیتے حاضرِ بارگاہِ بے کس پناہ ہو کر عرض کریں گے: اے محمد! اے اﷲ کے نبی! حضور کے ہاتھ پر اﷲ عزوجل نے فتحِ باب رکھا ہے، آج حضور مطمئن ہیں، اِن کے علاوہ اور بہت سے فضائل بیان کرکے عرض کریں گے: حضور ملاحظہ تو فرمائیں ہم کس مصیبت میں ہیں! اور کس حال کو پہنچے! حضور بارگاہِ خداوندی میں ہماری شفاعت فرمائیں اورہم کو اس آفت سے نجات دلوائیں۔ لوگ ہر طرف سے سنتے سنتے آئے تھے ، اِذھَبُوا اِلیٰ غَیرِی کسی اور کے پاس جاؤ، میں تمہاری کوئی مدد نہیں کرسکتامگر قربان جائیے ہمارے آقا ومولی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر جواب میں ارشاد فرمائیں گے:” اَنَا لَھَا “(1)میرے غلامو!میں اسی کام کے لئے ہوں ” أنَا صَاحِبُکُمْ “(2)میں وہی ہوں جسے تم ساری جگہ ڈھونڈ آئے ہو۔
[1] … بخاری کتاب التوحید، باب کلام عزوجل تعالی یوم القیامۃ۔۔۔الخ،4/577،حدیث:7510۔ [2] … معجم کبیر،6/248،حدیث:6117۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن