دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bayanaat Seerat e Mustafa | بیانات سیرت مصطفی

خلیل و نجی اوراہل محشر

book_icon
بیانات سیرت مصطفی
            
حضرت آدم فرمائیں گے: میرا یہ مر تبہ نہیں ، مجھے آج اپنی جان کی فکر ہے، آج رب عزوجل نے ایسا غضب فرمایا ہے کہ نہ پہلے کبھی ایسا غضب فرمایا، نہ آئندہ فرمائے، تم کسی اور کے پاس جاؤ! لوگ عرض کریں گے: آخر کس کے پاس ہم جائیں...؟ فرمائیں گے: نُوح کے پاس جاؤ، کہ وہ پہلے رسول ہیں کہ زمین پر ہدایت کے لیے بھیجے گئے۔

خلیل و نجی اوراہل محشر

لوگ اُسی حالت میں حضرت نُوح علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوں گے اور اُن کے فضائل بیان کرکے عرض کریں گے کہ آپ اپنے ربّ کے حضورہماری شفاعت کیجیے کہ وہ ہمارا فیصلہ کر دے، یہاں سے بھی وہی جواب ملے گا کہ میں اس لائق نہیں، مجھے اپنی پڑی ہے، اِذھَبُوا اِلیٰ غَیرِی تم کسی اور کے پاس جاؤ! عرض کریں گے کہ آپ ہمیں کس کے پاس بھیجتے ہیں...؟ فرمائیں گے تم ابراہیم خلیل اﷲ کے پاس جاؤ، کہ اُن کو اﷲ تعالیٰ نے مرتبہ خُلّت سے ممتاز فرمایا ہے، لوگ یہاں حاضر ہوں گے، وہ بھی یہی جواب دیں گے کہ میں اِس کے قابل نہیں، مجھے اپنا اندیشہ ہے۔ اِذھَبُوا اِلیٰ غَیرِی تم کسی اور کے پاس جاؤ۔

حضرت موسی اور اہل محشر

مختصر یہ کہ وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی خدمت میں بھیجیں گے ، وہاں بھی یہی جواب ملے گا ، اِذھَبُوا اِلیٰ غَیرِی کسی اور کے پاس جاؤ۔وہ بھی یہی فرمائیں گے کہ میرے کرنے کا یہ کام نہیں ، عرض کریں گے حضور آپ ہمیں کس کے پاس بھیجتے ہیں؟ ذرا سوچو!کیسی بے بسی ہوگی ؟کبھی ادھر جارہے ہیں اور کبھی اُدھر جارہے ہیں ،یہاں سے منع ہورہا ہے اور وہاں سے انکار کیا جارہا ہے ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن