دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bayanaat Seerat e Mustafa | بیانات سیرت مصطفی

حضرت آدم اور اہل محشر

book_icon
بیانات سیرت مصطفی
            
بلکہ قیامت کا دن کہ پچاس ہزار برس کا ایک دن ہوگا۔ پیارے اسلامی بھائیو!آپ دنیا میں کسی کے پاس جائیں اور وہ یہ کہہ کر انتظار کروائے کہ کچھ دیر میں بلاتے ہیں ،5 منٹ گزرنے کے بعد بندہ میسج کرتا ہے کہ انتظار کر رہا ہوں ، 10 منٹ بعد فون کرتا ہے ،15منٹ گزرے تو طبیعت خراب ہونے لگتی ہے اور 25 منٹ کے بعد تو مزاج ہی بدل جاتا ہے ۔

حضرت آدم اور اہل محشر

قیامت میں 25ہزار سال تو ویسے ہی گزر جائیں گے کچھ بھی نہیں ہوگا ،لوگوں کا پسینے سے برا حال ہوگا اور اس کثرت سے پسینہ نکلے گا کہ ستّر گز زمین میں جذب ہوجائے گا پھر جو پسینہ زمین نہ پی سکے گی وہ اوپر چڑھے گا، کسی کے ٹخنوں تک ہو گا، کسی کے گھٹنوں تک، کسی کے کمر کمر، کسی کے سینہ، کسی کے گلے تک اور کافر کے تو منہ تک چڑھ کر مثلِ لگام کے جکڑ جائے گا۔پھر اہلِ محشر مشورہ کریں گے کہ کہاں جائیں ؟کون ہمیں اس مصیبت سے بچائے گا ؟مشورہ میں حضرت آدم علیہ السلام کے پاس چلنا قرار پائے گا کیونکہ وہ سب کے باپ ہیں ، اللہ نے انہیں اپنے دست قدرت سے بنایا ہے ، جنت میں رہنے کو جگہ دی۔ مرتبہ نبوت سے سرفراز فرمایاہے ، ان کی خدمت میں چلتے ہیں وہی ہمیں نجات دلائیں گے۔ اہل محشر وہاں حاضر ہوں گے۔لوگ عرض کریں گے: اے آدم! آپ ابو البشر ہیں، اﷲ عزوجل نے آپ کو اپنے دستِ قدرت سے بنایا اور اپنی چُنی ہوئی روح آپ میں ڈالی اور ملائکہ سے آپ کو سجدہ کرایا اور جنت میں آپ کو رکھا، تمام چیزوں کے نام آپ کو سکھائے، آپ کو صفی کیا، آپ دیکھتے نہیں کہ ہم کس حالت میں ہیں...؟! آپ ہماری شفاعت کیجئے کہ اﷲ تعالیٰ ہمیں اس سے نجات دے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن