30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کٹی آنکھ کو لعاب دہن کی برکت سے فوراً صحیح و سلامت ہوتا بھی نہ دیکھ سکے،کاش ہم ٹوٹی پنڈلی اور کٹا بازو جڑنے کا منظر دیکھ پاتے،ہرنی کا فریاد کرنا اور اونٹ کا سجدہ ریز ہونا ہم آنکھوں سے دیکھ سکتے،ایسے کتنے ہی معجزات ہیں جو ہم دیکھنے سے محروم ہوگئے،لیکن کچھ ایسی بھی خصوصیات ہیں کچھ ایسے بھی کمالات ہیں جو ان شاء اللہ ہم اپنی آنکھوں سے ایک دن ضرور دیکھیں گے ۔اعلی حضرت لکھتے ہیں :
عرش حق ہے مسند رفعت رسول اللہ کی
دیکھنی ہے حشر میں عزت رسول اللہ کی
رب کی بارگاہ میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ایسی عزت و تکریم کی جائے گی کہ اہل محشر رشک کریں گے اور وہ عزت کیسی ہوگی ؟اعلی حضرت فرماتےہیں :
ٹوٹ جائیں گے گناہگاروں کے فوراً قید و بند
حشر کو کھل جائے گی طاقت رسول اللہ کی
حشر کا میدان
دنیاوی دستور ہے کہ مصیبت کے وقت لوگ گھبراجاتے ہیں بلکہ اگر معلوم ہوجائے کہ کچھ دن بعد مشکل آنے والی ہے تو پریشانی اس وقت سے ہی شروع ہوجاتی ہے،امتحان قریب آتے ہی طلبا پریشان ہوجاتے ہیں بلکہ جب ان سے پوچھا جائے کہ چہرے پر ہوائیاں کیوں اڑ رہی ہیں تو کہتے ہیں امتحان قریب ہیں ،کسی نے کہیں سفر پر جانا ہوتو وہ پریشان ہوجاتا ہے کہ اگلا سفر تھوڑا مشکل ہے یا کسی نے گھر تبدیل کرنا ہوتو سامان کی شفٹنگ کو لے کر گھبرایا ہوا ہوتا ہے۔یہ دنیا کی معمولی پریشانیاں ہیں جو ہمیں بہت زیادہ پریشان کردیتی ہیں ،ذرا اس دن کے بارے میں سوچئے جس سے زیادہ مشکل دن کوئی نہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع