دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bayanaat Seerat e Mustafa | بیانات سیرت مصطفی

حضور کے اوصاف

book_icon
بیانات سیرت مصطفی
            

حضور کے اوصاف

سرور کائنات صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ذات سے متعلق جتنا لکھا جائے ،بولا جائے اور سوچا جائے اتنا ہی کم ہے ،الفاظ ختم ہوجائیں گے مگر حضور کی شان بیان نہیں ہوسکتی ،رب کائنات نے سردار انبیاء کو بے شمار کمالات اورخوبیاں سے نوازا ہے،علماء فرماتے ہیں :حضور کو پچھلے تمام انبیاء کے معجزات عطا کئے اور بعض ایسے خصائص اور کمالات بھی عطا کئے گئے جو آپ سے پہلے کسی نبی کو بھی عطا نہیں ہوئے ۔وہ خصوصی فضائل ،کمال حضور کا خاصہ ہیں اس لئے انہیں خصائص مصطفیٰ کہا جاتا ہے۔جب ان خصائص کو پڑھا جاتا ہے تو بخدا اپنے اوپر رشک اور فخر محسوس ہوتا ہے کہ اللہ پاک نے ایسے نبی کا امتی بنایا ہے۔

وہی ہے اول

ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تخلیق کے اعتبار سے اول الانبیاء ہیں بلکہ حضور اس وقت شرف نبوت سے سرفراز ہوچکے تھے جب آدم علیہ السلام کی پیدائش بھی نہیں ہوئی تھی جیساکہ حدیثِ پاک میں سید الانبیاء صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: كُنْتُ نَبِيًّا وَآدَمُ بَيْنَ الرُّوحِ وَالْجَسَدِ میں اس وقت بھی نبی تھا جب آدم روح اور جسم کے درمیان تھے۔(1) یعنی حضور کی تشریف آوری سب سے آخر میں ہوئی مگر پیدائش سب سے پہلے ہوئی جیسا کہ شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ اپنی مشہور زمانہ کتاب ”مدارج النبوۃ “میں فرماتےہیں : سیّد المرسَلین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اوّل بھی ہیں ، آخر بھی ہیں ، ظاہر بھی ہیں ، باطن بھی ہیں اور سب کچھ جانتے بھی ہیں چنانچہ آپ کی اَوّلِیَّت اس بنا پر ہے کہ موجودات کی تخلیق میں
[1] … مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب المغازی، ماجاء فی مبعث النبیّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم،8/438،حدیث:1۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن