30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ایمان کی فکر کیجئے
الحمدللہ! اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہم مسلمان ہیں لیکن ! ہم میں سے کسی کے پاس اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں کہ وہ مرتے دم تک مسلمان ہی رہے گا کیونکہ جس طرح بے شمار کفار خوش قسمتی سے مسلمان ہو جاتے ہیں اُسی طرح بہت سے بدنصیب مسلمان دائرہ اسلام سے نکل جاتے ہیں ۔جیسا کہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حضورِ اَقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اولادِ آدم مختلف طبقات پر پیدا کی گئی ان میں سے بعض مومن پیدا ہوئے حالت ِایمان پر زندہ رہے اور مومن ہی مریں گے، بعض کافر پیدا ہوئے حالت ِکفر پر زندہ رہے اور کافر ہی مریں گے، جبکہ بعض مومن پیدا ہوئے مومنانہ زندگی گزاری اور حالت ِکفر پر رخصت ہوئے ،بعض کافر پیدا ہوئے ،کافر زندہ رہے اور مومن ہو کر مریں گے۔ (1)
دین مشکل نہیں آسان ہے
دنیا میں اسلام تیزی سے پھیلنے والا مذہب(Most Growing Religion)ہےمگر اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ جو ایک بار اسلام میں داخل ہوگیا وہ دائرہ اسلام سے نہیں نکل سکتا،جب غیر مسلم مسلمان ہوسکتا ہے معاذ اللہ مسلمان کافر بھی ہوسکتا ہے ،خدا نہ کرے کہ کوئی ایسا جملہ،بات یا کلمہ زبان سے نکل گیا تو ہم کہاں جائیں گے؟جب اسلام کی ایسی اہم بات کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے تو لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ کیامسلمان چند جملے بولنے سے کافر بھی ہوسکتا ہے؟آپ نے بلاوجہ دین کو مشکل بنادیا ۔ دین مشکل نہیں ہے بلکہ
[1] … ترمذی، کتاب الفتن، باب ما اخبر النبی صلی اللہ علیہ وسلم اصحابہ۔۔۔ الخ،4/81،حدیث:2198۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع