دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bayanaat Seerat e Mustafa | بیانات سیرت مصطفی

ربیع الاول اور تحفہ

book_icon
بیانات سیرت مصطفی
            
علیہ واٰلہٖ وسلم کی امت میں اٹھنا ہے ،نبی رحمت نے ہی ہماری شفاعت کرنی ہے ،اگر قیامت کے دن رسول اللہ نے سوال کرلیا کہ تمہیں میرے گھر والوں کے نام بھی یاد نہیں تھے،لوگوں کو اپنے خاندان تک کی معلومات ہوتی ہے مگر اپنے نبی کے بارے میں نہیں پتا،آج ہمارا حال تویہ ہے کہ ہمیں نبی کی سنتوں کا بھی علم نہیں ہے ۔ ربیع الاول کا مہینہ ہمیں جوڑنے اور قریب کرنے کے لئے آتا ہے ،آئیے ! ایک بار پھر سرکار کی سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی نیت کرلیجئے ،ہم ربیع الاول میں گھر کو تو سجاتے ہیں اس بار خود کو بھی سنوارنے کا ذہن بنالیجئے،چہرے پر داڑھی سجا کر میلا منائیے، اپنا لباس سجا کر میلاد کی دھوم مچائیے،پانچ وقت نماز کی پاپندی کیجئے،جھوٹ سے توبہ کر کے سچ بولنا شروع کردیجئے،میلاد کی خوشی میں سب غلط کاموں سے توبہ کرلیجئے۔ حرام روزی سے توبہ کرکے حلال روزی کمائیے۔

ربیع الاول اور تحفہ

میلاد کا مہینہ ہے ،جس کی سالگرہ ہوتی ہے اسے تحفہ دیا جاتا ہے اور اگر کسی کو اس کی پسند کا تحفہ دیا جائے تو وہ بہت خوش ہوتا ہے ،حضور کو نماز پسند ہے خود حضور نے فرمایا : جُعِلَتْ قُرَّۃُعَیْنِیْ فِی الصَّلٰوۃِ (1)” میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز بنائی گئی۔ ‘‘ماہ میلاد میں نیت کرلیجئے کہ آج کے بعد میری کوئی نماز قضا نہیں ہوگی ،نبی پاک کی سنت کے مطابق زندگی گزاروں گا،حرام روزی کے قریب بھی نہیں جاؤں گا،جھوٹ نہیں بولوں گا،کبھی کسی کو دھوکا نہیں دوں گا ،حضور کا سچا امتی بن کر مسلمانوں کی خیرخواہی کروں گا۔ زندگی انتہائی مختصر ہے ،اسے لڑائی جھگڑوں میں مت گزارئیے، کسی کو تنگ کرنا ،ظلم
[1] … سنن نسائی، کتاب عشرۃ النساء، باب حب النساء،ص2307،حدیث:3392۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن